دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ وعدہ معاف گواہ کو پیش کیا جائے گا

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی،، کمرہ عدالت میں شور پر معزز جج کا سخت اظہار برہمی، سعد رفیق نے اہلکاروں کے رویے پر شکایت بھی کی، سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں اداروں کے درمیان خلیج قومی مفاد میں نہیں ۔ احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کی،، سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کیا گیا

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ وعدہ معاف گواہ کو پیش کیا جائے گا،، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا قیصر امین بٹ علیل ہیں، حاضر نہیں ہو سکتے،، کمرہ عدالت میں سعد رفیق کی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی،، بدنظمی پر فاضل جج نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا

سابق وفاقی وزیر نے پولیس کے رویے پر شکایت کی، تو اہلکاروں نے لیگی رہنما کے موبائل استعمال کرنے کی نشاندہی کی،، عدالت نے اہلکاروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا باہر جو مرضی کریں، کمرہ عدالت میں اس طرح نہیں ہونے دوں گا،، جس پر سادہ لباس اہلکاروں نے غیر مشروط معافی مانگ لی،، عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں توسییع کا حکم سناتے ہوئے سماعت چھ جنوری تک ملتوی کر دی

خواجہ سعد رفیق نے احاطہ عدالت میں شور شرابے پر میڈیا تک پیغام پہنچانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،، انہوں نے اپنی ایک تحریر صحافیوں کے سپرد کی جس میں اداروں کے درمیان خلیج کو قومی مفاد کیخلاف قرار دیا اور یہ بھی لکھا کہ کسی بھی فیصلے میں لاش لٹکانے یا گھسیٹنے کی بات مناسب نہیں،

About The Author