نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوپننگ بلے باز عابد علی کا ورلڈ ریکارڈ

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر عابد علی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سو رنز بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں متحدد رکارڈز قائم کر دیے ہیں وہیں اوپننگ بلے باز عابد علی نے بھی اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی رکارڈ ورلڈ رکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کئی سالوں تک نظر انداز کیے جانے والے قومی بلے باز عابد علی کو موقع ملا تو انھوں نے اپنی فارم دکھا دی۔

عابد علی کو کیریئر کی پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر مین آف دا سیریز قرار دیا گیا۔

اوپنر بلے باز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ اپنے ڈیبیو پر سنچری داغ دی۔

عابد علی نے دو سو ایک گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر عابد علی ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سو رنز بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

عابد علی نے مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنائی تھی۔

کراچی ٹیسٹ میں بتیس سالہ اوپنر نے اکیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے دو سو اکاسی گیندوں پر ایک سو چوہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ قرار پائے۔

About The Author