دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں ،تبصرے ،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مورخہ 21/ 12/2019 کو بی ایم پی پوسٹ دولی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اسسٹنٹ کمشنر، سوئی جلال الدین خان، اے ڈی سی عبدالعظیم دیرہ بگٹی سروے آف پاکستان رفعت محمود کیانی اور تحصیلدار روجھان ملک مرید حسین، تحصیلدار سوئی حلقہ پٹواری محمد شکیل مزاری جمعدار بی ایم پی محمد اسماعیل مزاری، اور سروے ٹیم کے اہلکاروں نے شرکت کی

جس میں موضع لنجو جو صوبہ بلوچستان کے علاقہ سوئی کا موضع ہے جو موضع لینڑی و صوبہ سندھ ملحقہ (ٹچ) ہے موضع لنجو کا سیٹلمنٹ ہو رہا ہے اس کے لئے سروے کے لئے ٹیم کوئٹہ میں رہتی ہے ان کو سروے کے لئے لکھا بلوچستان والوں کی جانب سے سروے برائے مواضعات موضع لینڑی اور موضع لنجو لکھا گیا

سروے ٹیم نے پہلے پہل ہر دو مواضعات کی مساویاں طلب کیں زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سروے ٹیم کو پنجاب کی جانب سے مکمل ریکارڈ فراہم کیا گیا اس سلسلے میں بلوچستان والوں نے کچھ مساویاں جو کہ پرانی تھیں ان کو وائیٹ پیپر پر بنا کر سروے ٹیم کو دی گئیں

جب مواضعات کی حدور کا تعین گوگل سرچ کر کے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بلوچستان والوں نے مساویاں اپنی طرف سے بنا کر سکین سروے والی ٹیم کے لب ٹاپ میں کروائیں یہ سب کچھ میٹنگ میں رفعت محمود کیانی جو سروے ٹیم کے سربراہ ہیں پھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرہ بگٹی عبدالعظیم نے اپنے تحصیلدار کو مخالف ہو کر کہا کہ

آپ اصل مساویاں کیوں نہیں دیں جس کے جواب میں تحصیلدار سوئی نے انہیں بتایا کہ وہ مساویاں پرانی پھٹی پڑی ہیں اس لئے کچھ مساویاں کی نقول وائٹ پیپر کی نقل لگا کر بنائی ہیں زرائع کا کہنا ہے سروے سربراہ نے تحصیلدار سوئی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

آپ جائیں اور جملہ مساویوں کو لے کر آئیں اس کے جواب میں تحصیلدار سوئی نے کہا کہ جو مساویاں درست حالت میں ہیں وہ میرے پاس موجود ہیں اور جو پٹھے پرانے ہیں وہ میرے پاس موجود نہیں ہیں اس پر آفیسران نے اعلامیہ جاری کیا کہ جب تک مصدقہ ریکارڈ بلوچستان والے سروے ٹیم کے مہیا نہیں کریں گے

اس وقت تک سروے کا کام قانون کے مطابق شروع نہیں ہو سکتا اس سلسلے میں بلوچستان والوں کو دو دن کی مہلت دی گئی اور ان کو سروے سربراہ نے تاکید کی کہ اپنا اصل ریکارڈ تلاش کر کے آئیں اس کے بعد ریکارڈ کی دوبارہ چیکنگ کی جائے گی اور آئندہ اس اہم میٹنگ میں دونوں جانب سے علاقے کے سرداران علاقہ ،معززین و عمائدین وڈیرے،مقدمین علاقہ کی موجودگی بھی ضروری ہو گی ۔


روجھان
دولی چیک پوسٹ پر بلوچستان کی سروے ٹیم کے سربراہ کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی میٹنگ میٹنگ کرتے ہوئے
امروزہ مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے معزز ممبران کے ہمراہ


روجھان شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے تنازعات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

ان تنازعات کا تعلق پلاٹس کی ملکیت و حصہ داری سے تھا۔اس موقع پر طرفین سے فریقین پیش ہوئے۔فریقین کا مؤقف سنا گیا۔

بعدازاں متنازعہ پلاٹس کا جائزہ لینے کے لیے موقع کا دورہ کیا گیا۔حقائق کی مزید چھان بین کے لیے فیصلہ کو مؤخر رکھا گیا۔

About The Author