دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کا پریس کلب کے سامنےاحتجاج

اساتذہ کی جانب سے مشاورت کے ذریعے آج ایک بار پھر وزیر اعلی ہاؤس جانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر سے این ٹی ایس ، سندھ یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کا احتجاج آج بھی کراچی پریس کلب پر جاری ہے۔۔

گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ سو سے زائد گرفتار اساتذہ کو مرتضی وہاب کی ہدایت پر رہا کیا گیا تھا۔۔

کراچی پریس کلب کے باہر نیشنل ٹیسٹنگ سروس، سندھ اور اقراء یونیورسٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔
گزشتہ روز دوران احتجاج سو سے زائد اساتذہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا تو واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر بھی کیا گیا تھا۔۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی ہدایت پر گرفتار اساتذہ کو رہائی ملی تو واپس کراچی پریس کلب پہنچ گئے۔۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مستقل تقرری کا نوٹیفکیشن ساتھ لیکر جائیں گے۔۔

اساتذہ کی جانب سے مشاورت کے ذریعے آج ایک بار پھر وزیر اعلی ہاؤس جانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

About The Author