دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بارکھان: قبائلی دشمنی کی بنیاد پر لڑائی ،شدید فائرنگ

انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی نہ کی گئی جس پر علاقے میں شدید خوف وہراس

بارکھان کا علاقہ بغاؤ جس میں گزشتہ رات پرانی قبائلی دشمنی کی بنا پر ایک گھر پر دو گھنٹے شدید فائرنگ کی گئی

جبکہ کوئی جانی نقصان تو نہیں البتہ بعد میں راکٹ لانچر فائر کئے گئے جسکے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ مویشی ہلاک ہوئے جبکہ آپ کو بتاتے چلیں لیویز تھانہ دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہونے کے باوجود اتنی بڑی واردات ہونے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے

دوسری انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی نہ کی گئی جس پر علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور کرنل ایف سی سے مطالبہ کیا کہ اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

About The Author