دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ: خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر کو ہوگی

سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے بینچ تشکیل دے دیا۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر کو ہوگی۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے

سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف کو نوٹس جاری کر دیا
عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

About The Author