تونسہ شریف
(غضنفرعباس ہاشمی )
وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ شریف میں13منصوبوں کاسنگ بنیادرکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےتونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیادرکھا۔ 10کنال پرمشتمل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ30کروڑروپےکی لاگت سےتعمیرہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ شہرکی خوبصورتی کےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھا۔ تونسہ شہرکی خوبصورتی پر62کروڑ 74لاکھ روپےکی لاگت آئے گی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ آج پسماندہ علاقے بھی ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں،سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ کیے گئے۔
انہوں نے کہا ہم نے جنوبی پنجاب کے فنڈزکسی اورمنصوبے یا شہرمیں منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،اب ترقی سے محروم علاقوں کو آگے لیکر جائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون