مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تونسہ شریف روانہ

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار 5ماہ کے بعد اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان آئے

ڈیرہ غازی خان

فخر الدین بزدارسے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان کاایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوگئے وزیر اعلی نے روانگی سے قبل ڈیرہ غازی خان میں اپنی رہائشگاہ پر کچھ دیر قیام کیااور بذریعہ سڑک ڈیرہ غازی خان سے تونسہ شریف روانہ ہوئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدارآج تونسہ شریف میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھیں گے

جھلکیاں وزیر اعلیٰ کا دورہ ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار 5ماہ کے بعد اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان آئے۔
٭اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
٭13ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈیرہ غازیخان تا مظفر گڑھ دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا
٭وزیر اعلیٰ نے غازی یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر اور کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا
٭گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کے بی ایس بلاک اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا،
٭وزیر اعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر کے نئے بلاک کا افتتاح کیا
٭وزیر اعلیٰ نے ڈیر ہ کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان
٭وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو بلوچ لیوی لائن پہنچنے پر بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے دستوں نے سلامی دی

٭بی ایم پی کے ترقی پانے والے 6ڈی ایس پی(جمعدار)کو بیج لگائے
٭بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورسز کی وزیر اعلیٰ نے تعریف کی
٭وزیر اعلیٰ نے بی ایم پی اور بلوچ لیوی کو دیگر فورسز کے برابر کی سہولیات دینے کا اعلان،
٭وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے رہائشیوں کیلئے پہلی بار رینجرز اور پولیس میں کوٹہ قائم کرایا
٭وزیر اعلیٰ نے کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کو 100فیصد میرٹ پر ترقیاں دینے پر شاباش دیکر اس کی کارکردگی کو سراہا۔

٭بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے کا اعلان
٭وزیر اعلیٰ نے کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی شہر کے حوالے سے تمام تر حالات کے بارے جائزہ لیا

٭امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس اور بی ایم پی کو مشترکہ چوکیاں لگانے کی ہدایت۔
٭وزیر اعلیٰ کا ڈیرہ غازیخان میں سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ جلد فنکشنل کرنے اور واسا سمیت پی ایچ اے کے ادارے تشکیل نو کے بعد جلد فعال کرنے کا اعلان بھی کیا۔

٭وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ کلچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے آر پی او کوہدایت
٭وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سمیت خواجہ شیراز اور ایم پی اے سردار محسن عطا کھوسہ و سردار جاوید لنڈ کسی جگہ پر نظر نہ آئے
٭مشیر صحت حنیف خان پتافی اور چیئرمین لینڈ ریکارڈ سردار احمد علی دریشک وزیر اعلیٰ کے دائیں اور بائیں کندھے بنے رہے بلکہ ایم این اے زرتاج گل دو ر دور سے نظرآتی رہی۔

%d bloggers like this: