دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو، مخالفین پر حسب روایت تنقید

وفاقی وزیر نے تمام سیاست دانوں کو جی ایچ کیو کی پیداوار قرار دیا

بلاول نے پلی بار گین نہ کی تو مریم کی طرح آوٹ ہو جائیں گے،، شیخ رشید نے بڑا دعوی کر دیا،، کہتے ہیں تمام سیاست دان جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں،

وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو میں مخالفین پر حسب روایت تنقید،، بولے آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول شامل ہیں،،، پلی بارگین کرنا پڑے گی

شیخ رشید نے کہا کہ شریف برادران بیرون ملک نیو ائیر منائیں گے،،شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں،، وہ لندن سے نیا کوٹ اور بیٹ بھی خریدیں گے

وفاقی وزیر نے تمام سیاست دانوں کو جی ایچ کیو کی پیداوار قرار دیا

سابق صدر کے کیس بارے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ حکم نامے کا پیرا نمبر چھیاسٹھ غیر قانونی، غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی ہے،، انہوں نے سات ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے اور دو ہزار بیس میں ایم ایل ون کے افتتاح کا اعلان بھی کیا،

About The Author