دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتی ایپ ٹک ٹاک رواں برس پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ بن گئی۔
پاکستان کے متوسط، غریب اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکار اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے ٹک ٹاک کا سہارا لے رہے ہیں۔
عثمان عاصم پنجاب کے شہر وزیر آباد کے ایک بازار میں ہول سیل کی دکان چلاتے ہیں،، ٹک ٹاک پر ’دی فیمس مولوی‘ کے نام سے مشہورہیں،، عثمان کے ٹک ٹاک پر ساڑھے پانچ کروڑ لائکس اور 20 لاکھ فالوورز ہیں۔
سیالکوٹ کے ایک پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی نائلہ جٹ بھی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔ ان کے ڈیڑھ کروڑ لائکس اور سات لاکھ کے قریب فالوورز ہیں،، کہتی ہیں میں پڑھی لکھی نہیں ہوں،، لیکن پھر بھی میں اس ایپ کے ذریعے باآسانی ویڈیوز بنا لیتی ہوں جو فوراً ہٹ بھی ہو جاتی ہیں۔
ٹک ٹاک پر اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے والوں کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے ملنے والے ایکسپوژر کے ذریعے اُنہیں اپنا ٹیلنٹ ٹی وی یا بڑی سکرین پر دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،