نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے

تونسہ شریف :

(غضنفرعباس ہاشمی)

انتظامیہ نے وزیراعلی کے روٹس تو چمکا دیے باقی شہر کچرا کنڈی میں تبدیل

وزیراعلی پنجاب کی آج آبائی حلقے آمد متوقع ہے جہاں وزیراعلی کی آمد کا شیڈول جاری ہوتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ہیں انتظامیہ نے وزیراعلی کے وزٹ کے روٹس کو چمکانا شروع کردیا ہے

وزیراعلی پنجاب کی آج آبائی حلقے آمد متوقع ہے جہاں وزیراعلی کی آمد کا شیڈول جاری ہوتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ہیں انتظامیہ نے وزیراعلی کے وزٹ کے روٹس کو چمکانا شروع کردیا ہے

ایک ہی روز میں انتظامیہ کی جانب سے روٹس کو پھولوں سے سجادیا گیا ہے اگر بات کی جائے شہر کے دوسرے محلوں کی تو ہرگلی کچرا کنڈی نظر آتی ہے مگر انتظامیہ نے وزیراعلی کو سب اچھا کی روپرٹ دینے اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روٹس چمکا دیے باقی شہر کی صفائی کون کرے گا اور کب ہوگی خدا ہی جانے.


تونسہ شریف۔

قبائلی علاقہ فاضلہ کچھ مانکہ میں زمین کے تنازعہ پر بچے کو مارنے کی کوشش بچے کو بچانے کے لئے آنیوالی خواتین پر ملزمان نے کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا

دونوں خواتین بختی مائی اور زلیخان مائی زخمی حالت میں تونسہ ہسپتال داخل محمد خان اور ہزار خان نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہمیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس انصاف دلوائیں۔ ورثاء نے مطالبہ کر دیا ایس ایچ او تھانہ فاضلہ کچھ ایم ایل سی جاری کر دیا۔ رزلٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جاے گا


فخر الدین بزدارسے

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان کاایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوگئے وزیر اعلی نے روانگی سے قبل ڈیرہ غازی خان میں اپنی رہائشگاہ پر کچھ دیر قیام کیااور بذریعہ سڑک ڈیرہ غازی خان سے تونسہ شریف روانہ ہوئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدارآج تونسہ شریف میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔

جھلکیاں وزیر اعلیٰ کا دورہ ڈیرہ غازیخان

٭وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار 5ماہ کے بعد اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان آئے
٭اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
٭13ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈیرہ غازیخان تا مظفر گڑھ دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا
٭وزیر اعلیٰ نے غازی یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر اور کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا
٭گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کے بی ایس بلاک اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا،
٭وزیر اعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر کے نئے بلاک کا افتتاح کیا
٭وزیر اعلیٰ نے ڈیر ہ کے ضلعی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان
٭وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو بلوچ لیوی لائن پہنچنے پر بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے دستوں نے سلامی دی

٭بی ایم پی کے ترقی پانے والے 6ڈی ایس پی(جمعدار)کو بیج لگائے
٭بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورسز کی وزیر اعلیٰ نے تعریف کی
٭وزیر اعلیٰ نے بی ایم پی اور بلوچ لیوی کو دیگر فورسز کے برابر کی سہولیات دینے کا اعلان،
٭وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے رہائشیوں کیلئے پہلی بار رینجرز اور پولیس میں کوٹہ قائم کرایا
٭وزیر اعلیٰ نے کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کو 100فیصد میرٹ پر ترقیاں دینے پر شاباش دیکر اس کی کارکردگی کو سراہا۔

٭بی ایم پی اور بلوچ لیوی کے خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے کا اعلان
٭وزیر اعلیٰ نے کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی شہر کے حوالے سے تمام تر حالات کے بارے جائزہ لیا
٭امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس اور بی ایم پی کو مشترکہ چوکیاں لگانے کی ہدایت۔
٭وزیر اعلیٰ کا ڈیرہ غازیخان میں سیف سٹی اتھارٹی کا منصوبہ جلد فنکشنل کرنے اور واسا سمیت پی ایچ اے کے ادارے تشکیل نو کے بعد جلد فعال کرنے کا اعلان

٭وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تھانہ کلچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے آر پی او کوہدایت
٭وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سمیت خواجہ شیراز اور ایم پی اے سردار محسن عطا کھوسہ و سردار جاوید لنڈ کسی جگہ پر نظر نہ آئے
٭مشیر صحت حنیف خان پتافی اور چیئرمین لینڈ ریکارڈ سردار احمد علی دریشک وزیر اعلیٰ کے دائیں اور بائیں کندھے بنے رہے بلکہ ایم این اے زرتاج گل دو ر دور سے نظرآتی رہی۔


ڈیرہ غازی خان ۔۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔

وزیر اعلی پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاکس کا دورہ کیا۔۔

وزیر اعلی پنجاب نے گائنی ، نیرو سرجری، کارڈیالوجی ، آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا ۔۔

اس موقع پر وزیر ماحولیات زرتاج گل ، سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان اور سیکرٹری انفارمیشن راجہ منصور ، مشیر صحت حنیف پتافی ، بھی موجود تھے

کمشنر ڈیرہ نسیم صادق ، آر پی او عمران احمر ، ڈی سی طاہر فاروق ، ڈی پی او اسد سرفراز کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔۔

About The Author