دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بدلتے موسم میں نزلہ زکام میں جکڑےبچوں کے لیے مفید گھریلو نسخہ

گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سےجلد نجات دلا سکتے ہیں

بدلتے موسم میں نزلہ زکام میں جکڑےبچوں کے لیے مفید گھریلو نسخہ سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام ، کھانسی ، ناک کا بہنا وغیرہ اور دیگر اسی طرح کے مسئلے مسائل کوئی نئی بات نہیں ۔ اس طرح کی بیماریاں چھوٹے بچوں پر زیادہ جلدی اثر کرتی ہیں ۔

آج ہم آپ کوشہد اور لیموں سےایک ایسا آزمودہ نسخہ بتارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سےجلد نجات دلا سکتے ہیں ۔

شہد :

شہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے ۔ یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔

لیموں :

لیموں خشک کھانسی اور گلے کی سوزش میں بہت مفید ہے ۔ اس کے اندر پایا جانے والا وٹامن سی بچوں کے اندر وقوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور نزلہ زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔

طریقہ استعمال :

ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ۔ شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلا س نیم گرم دودھ لے کر حسب ذائقہ شہد لیں اور بچے کو دیں ۔ نوٹ : ایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں ۔

About The Author