دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بحران بڑھنے لگا

گیس کی ممکنہ بندش پر سی این جی اسٹیشنز پر کام کرنیوالوں کے ساتھ گاڑیوں کے مالکان بھی پریشان ہیں

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بحران بڑھنے لگا،، پنجاب میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی ٹھان لی گئی،

گھریلو صارفین کے بعد سی این جی اور صنعتی سیکٹر کیلئے مشکل،، ایس این جی پی ایل نے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکام کے مطابق دو روز کے دوران سپلائی کم اور طلب میں اضافہ ہونے پر دونوں سیکٹرز کیلئے گیس بند کرنے پر غور ہوا،،، فیکٹری مالکان کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے

گیس کی ممکنہ بندش پر سی این جی اسٹیشنز پر کام کرنیوالوں کے ساتھ گاڑیوں کے مالکان بھی پریشان ہیں،، ان کا کہنا ہے پیٹرول مہنگا ہے،، بچت کیلئے سی این جی استعمال کرتے ہیں،، اب اس فیصلے سے نئی پریشانی کا سامنا پڑے گا

لاہور میں جاڑے کے آتے ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات معمول کی بات ہے

سردی شروع ہوتے ہی گیس بحران شدت اختیار کر گیا،، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت دعووں اور باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرے تو مسائل کم ہو سکتے ہیں،

About The Author