دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلسل گیس بندش , کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روزبھی بند

سوئی سدرن گیس کمپنی کےسسٹم میں گیس پریشرمیں شدید کمی کا سامنا

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روزبھی بند ہیں،،مسلسل گیس بندش پر ٹرانسپورٹرز نے بس سروس بند کردی ہے۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کےسسٹم میں گیس پریشرمیں شدید کمی کا سامنا ۔۔ طےکردہ شیڈول سےہٹ کرسی این جی اسٹیشنزکوگیس کی ترسیل بندکی جارہی ہے۔۔ صوبےبھرمیں مسلسل تیسرےروزسی این جی اسٹیشنزبند ہیں جس اسٹیشن مالکان سمیت ڈیلرزپریشان ہیں۔۔

سی این جی بندش پرٹرانسپورٹرزنےپبلک ٹرانسپورٹ بند کردیا جس سےشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔

گلشن معمارسےٹاورتک چلنےوالی گرین بس سروس بھی آج بند ہے۔۔ ذمہ دارکہتےہیں کہ سی این جی کی بندش نےکاروبارمشکل میں ڈال دیا ہے۔۔

سوئی سدرن کی جانب سے پیربدھ اورجمعہ کےروزگیس کی ترسیل سی این جی اسٹیشنز کوشیڈول کےتحت بند کی جاتی ہے لیکن رواں ہفتے بدھ جمعرات اورجمعہ کےروزمسلسل بند ہے۔۔
کیمرہ مین طالب ملک کےساتھ غیاث الدین ہم نیوزکراچی۔۔

About The Author