دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں طلبہ تنظیمیوں کی بحالی کیلئے بل صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا

جامعات منتخب طلبہ یونین کے ایک نمائندے کو سنڈیکیٹ، سینیٹ اور بورڈ میں شامل کریں گی

کراچی:

سندھ میں طلبہ تنظیمیوں کی بحالی کیلئے بل صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق طلبہ کو یونین سازی کےساتھ فیصلہ سازی کا اختیاربھی دیا جائے گا ان کے الیکشن ہر سال ہوں گے۔

جامعات منتخب طلبہ یونین کے ایک نمائندے کو سنڈیکیٹ، سینیٹ اور بورڈ میں شامل کریں گی۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعلیمی ادارے میں کسی بھی سبب ہڑتال کرنا اور تدریسی عمل معطل کرناجرم تصور ہوگا

جب کہ ہر تعلیمی ادارے میں ہراسگی سے تحفظ کےلیےکمیٹی بھی قائم کی جائےگی۔

About The Author