نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

منی لانڈرنگ تحقیقات غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیے

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،،،،عدالت نے قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ جنوری کو جواب طلب کر لیا،،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ن لیگی رہنما نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب،

ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،،،ن لیگی رہنما نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، غیر سیاسی قوتیں نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہیں،،

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخوست کے متن میں شامل ہے کہ حمزہ شہباز کو ایک سو نواسی دنوں سے گرفتار کیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ اٹھارہ کو پس پشت ڈالا گیا ہے،،درخواست میں استدعا کی گئی ہے

منی لانڈرنگ تحقیقات غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کرے

About The Author