دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ ، وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع ، آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل

عدالت نے آئی جی پنجاب کو پی آئی سی حملہ میں ملوث نہ ہونے والے وکلاء کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے

لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع حل کرنے کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،، کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ سنایا جائے گا،، عدالت نے آئی جی پنجاب کو پی آئی سی حملہ میں ملوث نہ ہونے والے وکلاء کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف دائر پر سماعت کی،، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب پولیس اور ہوم سیکرٹری پیش ہوئے

دوران سماعت پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بحون نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے واقعہ میں ملوث نہ ہونے والے وکلاء کو بھی غیرقانونی حراست میں رکھا،، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی گروہ کو پولیس نے ٹارگٹ نہیں کیا،، قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہے ہے
بریدنگ اسپیس
عدالت نے استفسار کیا وکلاء چھ میل کا فاصلہ طے کر کے گئے، روکا کیوں نہیں گیا؟ آئی جی نے جواب دیا جگہ جگہ روکنے کی کوشش کی،، عدالت نے کہا پھر وکلاء کو اسپتال جا کر احتجاج سے کیوں نہ روکا جا سکا،، پولیس اپنی ناکامی تسلیم کرے،، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا پولیس نے وکلاء کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس چلائی،، عدالت نے ریمارکس دیے وکلاء نے حملہ کر کے اور پولیس نے آنسو گیس چلا کر قوم پر احسان کیا
بنچ کے سربراہ نے آئی جی پولیس سے استفسار کیا کہ وکلاء کے چہرے ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی،، شعیب دستگیر نے وضاحت دی کہ ایسا صرف شناخت پریڈ کے لیے کیا گیا

عدالتی استفسار پر ہوم سیکرٹری مومن آغا نے بتایا کہ تین مریض واقع کے دوران جاں بحق ہوے، ماسک اتارنے والی بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی،، جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،، عدالت نے کہا دس لاکھ بہت کم ہیں

بنچ نے چیمبر میں پی آئی سی کے سربراہ کا موقف بھی سنا،، جبکہ تنازع کے حل کیلئے چار وکلاء اور چار ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی،، کمیٹی مذاکرات کے بعد سفارشات پیش کرے گی،، جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا،،لاہور بار کی طرف سے حفیظ الرحمن، شاہ نواز اسماعیل گجر، اصغر گل اور مسعود چشتی شامل ہوں گے،، حسنین چودھری ہم نیوز، لاہور۔۔۔

About The Author