دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک سوزوکی موٹرز نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

قیمتوں میں 49 ہزار سے 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا،

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے کلٹس کو چھوڑ کر مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 49 ہزار سے 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

قیمتوں میں 80 سے 90 ہزار روپے کے اضافے کے بعد آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 13 لاکھ 98 ہزار اور آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت 15 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی
اس کے علاوہ ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل کی قیمت میں 65 سے 70 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے
جس کے بعد اس کی قیمت بالترتیب 16 لاکھ 5 ہزار اور 16 لاکھ 95 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح سوزوکی بولان اور بولان کارگو کی قیمت میں 49 سے 50 ہزار روپے جبکہ راوی کی قیمت میں 58 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے

اس کے علاوہ سوئٹ کے ماڈل میں بھی 90 ہزار روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔

About The Author