دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلانوالی: شہری کی انسداد پولیوٹیم سے ہاتھاپائی

سلانوالی کے نواحی گاؤں 125شمالی کی ملحقہ کالونی 32 مربع میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر حملہ

سلانوالی کے نواحی گاؤں 125شمالی کی ملحقہ کالونی 32 مربع میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر حملہ

سلانوالی کی حدود میں پولیو کے قطرے پلانے والے اہلکاروں پر اختر نامی شخص کا حملہ صبح سویرے پولیو کی ٹیم چک نمبر 125 شمالی میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے

کہ اختر حسین نامی شخص آپے سے باہر ہوگیا اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کرنے لگ اور گالم گلوج سے دل نہ بھرا تو اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا سارا پولیو کا سامان چھین کر جوہڑ میں پھینک دیا پولیو ٹیم اختر حسین کی منت سماجت کرتے رہے

مگر وہ نہ مانا ہاتھا پائی کرنے پر پولیو اہلکاروں نے پولیس کو اطلاع دی تو اختر حسین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

تھانہ سلانوالی میں ملزم اختر حسین کےخلاف کار سرکار میں مداخلت پولیو ٹیم پر حملہ کرنے پر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی

اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ڈی پی او سرگودھا نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے

About The Author