پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔۔۔۔پاکستانی اور سری لنکن کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،،،،دوسرا میچ،،،،دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل آئیں گی۔۔۔۔
دوسرے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں،،،،کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور جم کر پریکٹس کر رہے ہیں۔
پریکٹس سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان میڈیا سے گفتگو کریں گے۔۔۔۔۔۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی بھی پریس کانفرنس متوقع ہے۔۔۔۔
کراچی ٹیسٹ کا ٹاس کل صبح نو بج کر تیس منٹ پر ہو گا،،،،اور دونوں ٹیمیں دس بجے میدان میں اتریں گی۔۔۔۔
سری لنکا کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پنڈی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کا کوئی پریشر نہیں ، پاکستان آکر بہت اچھا لگا پاکستان کے لیے میرے دل میں مخصوص مقام ہے
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہو سیریز جیتنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں باؤلنگ میں بہتری لانی ہوگی
ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی