مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے کھیلا جائے گا

کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور جم کر پریکٹس کر رہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔۔۔۔پاکستانی اور سری لنکن کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،،،،دوسرا میچ،،،،دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل آئیں گی۔۔۔۔
دوسرے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں،،،،کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور جم کر پریکٹس کر رہے ہیں۔

پریکٹس سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان میڈیا سے گفتگو کریں گے۔۔۔۔۔۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی بھی پریس کانفرنس متوقع ہے۔۔۔۔
کراچی ٹیسٹ کا ٹاس کل صبح نو بج کر تیس منٹ پر ہو گا،،،،اور دونوں ٹیمیں دس بجے میدان میں اتریں گی۔۔۔۔
سری لنکا کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پنڈی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کا کوئی پریشر نہیں ، پاکستان آکر بہت اچھا لگا پاکستان کے لیے میرے دل میں مخصوص مقام ہے

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہو سیریز جیتنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں باؤلنگ میں بہتری لانی ہوگی

ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

%d bloggers like this: