پشاور ہائی کورٹ پارکنگ میں گزشتہ روز رکشہ بم دھماکے میں ملوث نامعلوم رکشہ سوار کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔سی ٹی ڈی نے زخمی رکشہ ڈرائیور سے تفتیش مکمل کرلی۔۔
پشاور ہائی کورٹ پارکنگ میں رکشہ بم دھماکہ۔۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے ابتدائی تفتیش میں زخمی رکشہ ڈرائیورکو بے گناہ قراردیا۔۔زیر علاج رکشہ ڈرائیور اجمل خان کے مطابق ادھیڑ عمر مشکوک شخص سامان سمیت ہشنگری سے سوار ہواتھا۔
کچھ کاغذات ہائی کورٹ پہنچانے کا کہاتھا۔۔۔ہائی کورٹ روڈ پارکنگ پہنچتے ہی سواری نے بیلنس نے ہونے کا بہانہ کرکے اس سے موبائل فون لیا اوراتر گیا۔۔ جس کے تین منٹ بعد دھماکہ ہوا۔۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے اخری کال والد کوکی تھی۔۔رکشہ چند ہفتے پہلے خریدا گیا تھا
سی ٹی ڈی کے مطابق مشکوک شخص کا سراغ لگانے کے لئے مزید سی سی ٹی فوٹیج کی ضرورت ہے جس کے لئے ہائی کورٹ رجسٹرار سے رجوع کیا گیا ہے ۔۔ گزشتہ روزہائی کورٹ پارکنگ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،