دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار اور ڈاکٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں شہری گرفتار

ڈاکٹر کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس مراد خان کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئ

مردان نواحی علاقے بٹگرام میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار اور ڈاکٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں شہری گرفتار کر لیا گیا

پولیو مہم کے دوران بنیادی صحت مرکز کے انچارج ڈاکٹر ریشاض گل ایک شہری مراد خان کے گھر پہنچے تو شہری نے بچوں کو قطرے پیلانے سے انکار کیا ڈاکٹر کے اصرار پر وہ مشعل ہوگیا

اور ڈاکٹر کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس مراد خان کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئ

پولیس کے جانے کے بعد علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل ائے اور ڈاکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر لاتوں گھونسوں کی بارش کر دی

تھانہ شہباز گڑھی نے ڈاکٹر کی رپورٹ پر سابق تحصیل رکن سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

About The Author