دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے ،اور تجزیے۔

فخر الدین بزدار ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنرنے کہا کہ

مائیکروپلان کے مطابق پولیو ٹیمیں ڈیوٹی کریں۔ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک کے مستقبل کو معذوری سے بچانا ہے۔پولیو مہم میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیموں نے پہلے روز 6622 ہائی رسک موبائل پاپولیشن سمیت 227248 بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی۔پولیو ٹیموں کے معائنہ کے وقت 22128 بچے گھر میں موجود نہیں تھے

تاہم سیکنڈ ٹائم 7406 بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلادئیے گئے۔ پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال سمیت دیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے زیر تکمیل سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار فلڈ لائٹ سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان کا جلد افتتاح کریں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کر کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لیاسپورٹس سٹیڈیم کی تعمیرپر آٹھ کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔

سپورٹس سٹیڈیم کے گرد پھولوں کی کیاریاں اور افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعلی کا جمعہ 19 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی سمیع اللہ فاروق نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا انہوں نے پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے ساتھ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان کاؤنٹر کا بھی جائزہ لیتے ہوئے فراہم سہولیات کو چیک کیا۔


ڈیرہ غازیخان.

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن حمزہ سالک کی
ہدایت پر انٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ ریونیو کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے

موضع وڈور ڈیرہ غازی خان میں دو کروڑ 55 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا 681 کنال 12 مرلے سرکاری رقبہ واگزار کراکے محکمہ کے حوالے کردیا۔مراسلہ کے مطابق نبی بخش،غلام فرید،مرید حسین،ساون،

کریم بخش،دوست محمد کے زیر قبضہ سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ سخی سرور کا دورہ کیا. حضرت سخی سرور کے مزار پر حاضری دی۔فاتحہ خوانی،ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی اس موقع پرڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی دستار بندی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ سخی سرور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

سول ہسپتال سخی سرور کا بھی معائنہ کے دوران مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔ مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کیے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں. سول ہسپتال سخی سرور کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے.

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سول ہسپتال سخی سرور کا دورہ متوقع ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور میں پولیو ٹرانزٹ ٹیم کے کام کو بھی چیک کیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ ماڈل چلڈرن ہومزکا دورہ کیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے شاہ سکندر روڈ پر قائم یتیم خانہ میں بچوں کیلئے تیار کھانا کھا کر چیک کیا۔

یتیم خانہ میں مقیم بچوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارج زرینہ بی بی نے ماڈل چلڈرن ہومز کے بارے میں بریفنگ دی.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ریلوے سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ریلوے سٹیشن میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کو ریلوے سٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے انڈس کالونی میں صفائی،جھاڑیوں کی تلفی اور بہتری کے دیگر کام کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں فٹبال میچ کا انعقاد کیاگیا.

شاہین فٹبال گراونڈ سٹی پارک ڈیرہ غازیخان میں کھیلے گئے میچ میں شاہین کلب نے الہلال کلب کو شکست دے دی.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن اور سابق قومی کھلاڑی پرویز رمضان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.


ڈیرہ غازیخان.

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے اضلاع ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پو رکے 75مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین،

ہیلمٹ کے استعمال، فوگ اور سموگ سے بچاؤ اور سکیورٹی بارے لیکچرز دیئے اور سینکڑوں کی تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.

اس دوران آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے گئے.


ڈیرہ غازی خان

QAED(F)میں سائنس اور کمپیوٹرلیبز کی Rehabilitation and Revitalization کے سلسلے میں ٹریننگ کاانعقادجاری۔گزشتہ روزڈیرہ غازی خان میں چار روزہ سائنس اور کمپیوٹرلیبز کی ٹریننگ PMIU کی زیر نگرانی ٹریننگ دوسرے روزبھی جاری رہی جس میں سائنس ٹیچرز، کمپیوٹر ٹیچرز، ہیڈ ٹیچرز اور لیب اٹنیڈنٹ نے شرکت کی۔

پرنسپل مسز ریحانہ نرگس نے اس ٹر یننگ کے مقاصدبتاتے ہوئے کہاکہ طلباء میں جذبہ تجس پیداکرناچاہیے تاکہ وہ نئی چیزیں ایجاد کر سکیں اور ان میں سائنسی رویئے اور سائنسی طرز فکر پیدا کرنا چاہئے تاکہ

یہ عملی زندگی میں بھی اپنے مسائل کو سائنسی انداز میں حل کر سکیں اور کمپیوٹر ٹریننگ کا مقصد اپنے بچوں کو اپ ڈیٹ کر سکیں اور اپنے شوق اور دلچسپیوں کے مطابق خود سیکھیں جو وہ سیکھنا چاہتے ہیں۔اس ٹریننگ سے اپنے بچوں کو اکیسویں صدی کے مسائل کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکیں۔


ڈیرہ غازیخان

آرپی او ڈی جی خان عمران احمر کا مختلف تھانہ جات کاوزٹ۔ تونسہ سرکل کے SDPOاور SHOs کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔تفصیل کے مطابق آرپی او ڈی جی خان عمر ان احمر نے تھانہ کوٹمبارک،تھانہ شاہصدردین،تھانہ سٹی تونسہ کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ آرپی عمران احمر نے تھانہ جات ریکارڈ کی تکمیل اور فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سیپیش آئیں ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں

اپنے فرائض فرض شناسی سے ادا کریں غفلت لاپر واہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔آر پی او عمران احمر نے سرکل تونسہ کے SDPOاور SHOs کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں سرکل تونسہ کیکرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او عمران احمر نے کہا کی SDPOخود تمام سنگین قدمات کی تفتیش ک نگرانی کریں۔تفتیش شفاف،غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر ہونی چاہیے۔

ملزمان کو سزادلوانے میں پولیس پراسیکیویشن اور عدالتوں کا مشترکہ کردار ہے تمام ادارے باہمی تعاون سے ملزمان کو قرار واقعی سزادلواسکتے ہیں ان سے بہتر روابطہ قائم ہونے چاہیں۔

اور آخر میں انہوں نے سرکل تونسہ کی سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ہدایات جاری کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مینٹینس کو یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان کے انتخابات قاری عبدالرحیم کلیم ضلعی امیر،خالدمحموداظہر ضلعی ناظم اعلی، عرفان مجیدخٹک ضلعی ناطم نشرواشاعت، مخدوم زاہدقریشی تحصیل امیر،حاجی عبدالمتین بھٹہ تحصیل ناظم، فخرالزمان تحصیل ناظم نشرواشاعت منتخب تفصیلات کے مطابق

مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان کاانتخابی اجلاس مسجد ابوبکر صدیق کلیۃالبنات میں 16 دسمبر بعدنمازظہرقاری عبدالرحیم کلیم کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں الیکشن کرائے گئے الیکشن کی نگرانی عبدالرحیم گجر امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث ملتان نے کی جس میں شوری ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی شوری اراکین کی اکثریت نے قاری عبدالرحیم کلیم کو ضلعی امیر،حافظ خالدمحموداظہر کو ضلعی ناظم اعلی،

حافظ خالد محمود علی پوری کوضلعی ناظم مالیات، عرفان مجیدخٹک کوضلعی ناظم نشرواشاعت،حافظ نذیراحمدمدنی سینئرنائب امیر،حافظ احمدحسن نائب امیر،حاجی محمد بلال (پاکیزہ ہوٹل) نائب امیر، قاری عبدالجبار ربانی کو نائب ناظم اعلی منتخب کیاگیا

جبکہ تحصیل ڈیرہ غازیخان کے لے مخدوم محمدزاہدقریشی امیر،حاجی عبدالمتین بھٹہ ناظم اعلی،قاری عبدالجلیل کھوسہ ناظم مالیات، فخرالزمان لکھیسر ناظم نشرواشاعت، تحصیل تونسہ شریف سے محمدطارق امیر،سجاد خان ناظم اعلی،

امیرمحمد غفاری ناظم مالیات تحصیل کوٹ چھٹہ سے عبدالملک مکی امیر،مولاناصابرظہیر ناظم اعلی،اشرف چانڈیہ ناظم مالیات، مرکزی جمعیت اہلحدیث منتخب ہوئے ہیں۔

About The Author