مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیابھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20دسمبر کو منایا جائیگا،اس دن کومنانے کا مقصد کثیرالنوع آبادی میں اتحادمنانا ہے اورلوگوں کو دنیا بھر سے غربت، بھوک اور بیماریوں کے خاتمے کیلیے یکجہتی

کی اہمیت کا احساس دلانااورترقی کے نئے پائیدار مقاصد میں دنیا سے غربت، بھوک اور بیماریوں کا خاتمہ ہے جبکہ ان کا مرکز عوام اور یہ دنیا ہے جسے انسانی حقوق اور عالمی شراکت داری کی حمایت حاصل ہے،

انسانی یکجہتی دن کا مطلب کرہ عرض پر کثیر النوع انسانوں کا اتحاد مناناہے،یہ دن حکومتوں کو عالمی معاہدوں کی پاسداری کی یادہانی کراتاہے،

دنیا بھر کے انسانوں کو یکجہتی کی اہمیت کی آگاہی فراہم کرنا،ترقی کے پائیدارمقاصد (Sustainable Development Goals) کے حصول خاص طور پر غربت کے خاتمے کیلیے یکجہتی کی اہمیت کے فروغ کیلیے بحث کی حوصلہ افزائی کرناہے،


کو ٹ ادو

ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گیس پریشر میں کمی،ڈرائی فروٹ،ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،

خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریاں بھی عام،اس بارے تفصیل کے مطابق مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان،گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھنے کی وجہ سے پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،

کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور یخ بستہ خشک ہوائیں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے،

گیس پریشراور بعض علاقوں میں عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر لکڑی اور کوئلہ کا استعمال کر رہے ہیں،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں 25سے30فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے

جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے گیس پریشر کی کمی اور ڈرائی فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور لکڑی،

کوئلہ کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے،دوسری طرف یخ بستہ خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے،


کوٹ ادو

پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جلد مودی کا ظلم انجام کوپہنچے گا،سماجی کارکن بلال امجد گھوگانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ظلم کا انجام قریب ہے مودی ہٹلر نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ہے کشمیریوں کا موت کا خوف ختم ہو گیا ہے

اب کشمیر کی آزادی کا معرکہ ہوگا اور انشائاللہ فتح آزادی کے متوالوں کی ہوگی کیونکہ ظالم مودی کا ظلم ہر حد کو توڑ کر آگے بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ رہی ہے

اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے،کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے،اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔


کوٹ ادو

شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار۔چاہ لنگر والا میں بیسیوں کتوں کا پالتو بکری پر حملہ۔مزدور بکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اہلیان علاقہ کا آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو شہر و گردو نواح میں آواہ کتوں نے خوف و حراس پھیلایا ہوا ہے،

گزشتہ صبح بیسیوں کتوں نے بٹھہ خشت پر کام کرنیوالے مطلوب حسین کی پالتو بکری پر حملہ کردیا اہلیان علاقہ خوف کیوجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے دور کھڑے حملہ آور کتوں کا نوالہ بننے والی بکری کو بے بسی سے دیکھتے رہے

جبکہ غریب مزدور پالتو بکری سے ہاتھ دھو بیٹھا، اس سے قبل بھی جانور آوارہ کتوں کا شکار بنتے آئے ہیں اور ویٹرنری ہسپتال میں کتا کاٹے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کیوجہ سے قیمتی جانوروں کو ذبح کرکے دفنا دیا گیا تھا

جبکہ دو کم سن بہنیں بھی کتوں کے حملہ آور ہونے سے شدید زخمی ہوگئیں تھی ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے پر غریب مزدور کو نشتر ہسپتال ملتان کے دھکے کھانا پڑے تھے،

علاقہ مکینوں حاجی رانا مشتاق احمد،بشیر شاہ،حسن شاہ،گلمیز خان،رانا جنید،عمران و دیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ

آوارہ کتوں کی تلفی اور ہسپتالوں میں کتا کاٹے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مزید کسی بڑے نقصان سے علاقہ مکینوں کو بچایا جاسکے،


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیحات میں شام ہے، سرکاری ہسپتالوں بالخصوص دور دراز کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں آنیو الے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی

یہ بات انہوں نے بنیادی مرکز صحت بصیرہ میں الصبح اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ہسپتال میں داخل مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے ضروری ہے کہ ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے۔ مریضوں کے بستر کو صاف رکھا جائے، تکیے اور کمبل فراہم کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بستر کی چادر تبدیل کی جائے،

واش روم کی صفائی اور پانی کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تمام ڈاکٹرو ں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو ضروری بنایا جائے، مریضوں کو باہر کی ادویات نہ تجویز کی جائیں،

ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کو بلا امتیاز فراہم کی جائیں، ایمرجنسی میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات مفت فراہمی کی یقینی بنایا جائے،

ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹور سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا،


کوٹ ادو

شاہرات پر ہونے والے آئل ٹینکرز کے حادثات کے پیش نظر بروقت امدادی کارروائیوں کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور آئل کمپنی کے ساتھ مل کرمشق کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق موجود تھے۔ آئل کمپنیوں کے اہلکار اور ریسکیو اہلکاروں نے کسی بھی نا گہانی صورتحال یا آئل ٹینکرز کے حادثات کی صورت میں بروقت امدادی کارروائی،

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور آگ پر قابو پانے کا عمل مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ آئل ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے اور آئل کمپنیوں کے اہلکاروں کو حادثات کے دوران طبی امداد فراہم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

آئل کمپنی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے اس طرح کی مشقوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کا مقصد محفوظ معاشرے کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو بھی حادثات سے محفوظ کرنا ہے

اور اس مشق کا مقصد عوام الناس اور پرائیوٹ آئل کمپنیوں کے اہلکاروں کو آگ اور دیگر حادثات کے دوران متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر آئل کمپنیوں اور پارکو کے تمام چیف ایگزیکٹو افسرا ن بھی موجود تھے،


کوٹ ادو

3ماہ کی بیاہتا خاتون آشنا کے ساتھ فرار،،عادی چور ڈیزل سے بھرا ٹینکر لیکر فرار،زمیندار کے بھانہ سے قیمتی بکرے چوری،میلہ دیکھنے کیلئے جانے والی دوشیزہ کو اغواء کاروں کی اغواء کی کوشش،شور پر چھوڑ کر فرار،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے،3آئل ایجنسیاں سیل، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا،

مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ لالہ زار کالونی میں سیف اللہ کمہار کی شادی شازیہ سے3ماہ قبل ہوئی،سیف اللہ کمہار گزشتہ روز مزدوری پر گیا ہوا تھا کہ

اسی اثناء میں شازیہ نامعلوم اثنا کے ساتھ فرار ہوگئی،پولیس کوٹ ادو نے شازیہ کے والد ابراہیم کمہار کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ سے قبضہ گجرات کے رہائشی خلیل خان کا آئل ٹینکر نمبری 9797جے پی جس میں 40ہزار لیٹر ڈیزل لوڈ تھا کو غلام یٰسین ماچھی اپنے دیگر ساتھیوں نعیم ماچھی،

قیصر ڈونہ،شاہد ڈونہ3نامعلوم چوری کرکے لے گئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پتل منڈا شرقی کے رہائشی عمر دراز ہنجرا کے بھانہ مویشی سے صفدر ملانہ،غلام حسین، عثمان عرف مٹھا،کاکا دھول،عمران عرف مانی سیال 3بھیڑیں ایک بکری مالیتی60ہزار چوری کرکے لے گئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی سرکارن کے رہائشی پرویز گاڈی اپنی والدہ حنیفاں اور ہمشیرہ سونیا بی بی کے ہمراہ نورشاہ کا میلہ دیکھنے گئے جہاں سونیا بی بی رفع حاجت کیلئے گئی تو نعیم چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں شانی چانڈیہ،احمد خان چانڈیہ،عرفان چانڈیہ،مدثر جھبیل نے اسے قابوکرلیا

اور اسے پکڑ کر ساتھ لے جانے لگے شور پر اہل علاقہ کے آنے پر فرارہوگئے،پولیس محمود کوٹ نے قصبہ گجرات میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپے مارکر 3آئل ایجنسیاں سیل کرکے ان کے مالکان شیراز جانگلہ،ارشد موچی،اور عبدالحمید کے خلاف مقدمات درج کرلئے

جبکہ پولیس محمود کوٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب پرویز سہرانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ایپکا کے جنرل سیکرٹری وڈپٹی ڈی ای او آفس کوٹ ادو کے ہیڈ کلرک سیدمحمد افضل شاہ گزشتہ روزبقضائے الٰہی انتقال کرگئے،

مرحوم کی نماز جنازہ آڑھائی بجے دن ان کے آبائی گاؤں قصبہ احسان پور میں ادا کی گئی

جس میں سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: