دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی سی لاہور کی ایمرجنسی اور ان ڈور کے بعد آوٹ ڈور میں بھی علاج معالجہ شروع ہو گیا

آوٹ ڈور وارڈ کی بندش کے باعث مریض نجی اسپتال سے مہنگے داموں ضروری ٹیسٹ کرواتے رہے

عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کی دعائیں قبول ہو گئیں،، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی اور ان ڈور کے بعد آوٹ ڈور میں بھی علاج معالجہ شروع ہو گیا،

پی آئی سی کا رخ کرنیوالے مریضوں کی سنی گئی،،، گزشتہ بدھ کو وکلاء گردی کا نشانہ بننے والا دل کا اسپتال مکمل طور پر فعال ہو گیا

ہنگامہ آرائی کے ایک روز بعد ایمرجنسی اور اس کے بعد ان ڈور سروس تو بحال ہو گئی تھی مگر آوٹ ڈور میں چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں کا چھ روز تک بند دروازے استقبال کرتے رہے

آوٹ ڈور جہاں پہلے صرف میڈیسن کاونٹر کھولا گیا تھا،،، اب وہاں مریضوں کو تشخیص کے ساتھ انجیو گرافی اور ایکو کارڈیو گرافی سمیت علاج معالجے کی دیگرسہولیات بھی ملنے لگی ہیں،، او پی ڈی کے فنکشنل ہونے پر مریضوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے

آوٹ ڈور وارڈ کی بندش کے باعث مریض نجی اسپتال سے مہنگے داموں ضروری ٹیسٹ کرواتے رہے

دل کے سب سے بڑے اسپتال کی دھڑکنیں بالآخر بحال ہو ہی گئیں،،،شہری کہتے ہیں کہ حکومت ایسے معاملات پر اپنی پالیسی واضح کرے تاکہ آئندہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

About The Author