دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا کمپنیز، اتھارٹیز کے 19 چیئرمینوں کو ہٹانیکا فیصلہ

چیئرمین اور ممبران کی طرف سے عہدے کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے

پنجاب حکومت کا کمپنیز، اتھارٹیز کے 19 چیئرمینوں کو ہٹانیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے من پسند اور سفارشی بنیادوں پر تعینات کمپنیز اور اتھارٹیز کے 19 چیئرمینوں و ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

بعض چیئرمین اور ممبران کی طرف سے عہدے کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے
اور متعلقہ شعبے کا تجربہ نہ رکھنے اور سرکاری امور میں غیر قانونی اور میرٹ کے برعکس مبینہ طور پر مداخلت کرنے کے باعث ان کی کارکردگی رپورٹ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے تیار کر لی گئی ہیں۔

جبکہ اس رپورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کو بھی آگاہ کر دیا گیا
اور یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

About The Author