دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز

انگلش ٹیم نے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو انتیس رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔انگلش ٹیم نے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو انتیس رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی اوپنر ایمی جونز تریپن رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف میچ قرار پائیں۔۔

انگلینڈ ویمن ٹیم نے گرین شرٹس کو انتیس رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

انگلش ٹیم کے ایک سو چوون رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو پچیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔قومی ٹیم کی آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں،چھ پلیئرز تو کھاتا بھی نہ کھول سکیں۔۔
اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔

ندا ڈار،ڈیانا بیگ،سیدہ عروب شاہ اور انعم امین ایک رن بھی نہ بنا سکیں۔ کپتان بسمعہ معروف نے ساٹھ،سدرہ نواز نے بائیس،عمائمہ سہیل نے اکیس،عالیہ ریاض نے پانچ اور ارم جاوید نے ایک رن بنایا۔

انگلش باولرز سوفی نے تین،نیٹیلی اور فریہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،،،،آنیہ اور سارہ گلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو چوون رنز بنائے،،،،اوپنر ایمی جونز نے تریپن رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف میچ کا اعزاز اپنے نام کیا

About The Author