دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خان پور:25 لاکھ ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار ،رقم برآمد

یہ واقعہ گزشتہ روز خان پور کے علاقہ اسد ٹاؤن میں پیش آیا تھا

25 لاکھ ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے کر رقم ہڑپ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی

یہ واقعہ گزشتہ روز خان پور کے علاقہ اسد ٹاؤن میں پیش آیا تھا ، ڈی ایس پی فرخ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

گزشتہ روز سٹی پولیس کو وقاص نامی شخص نے بزریعہ فون اطلاع دی کہ اس سے 2 موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے 25 لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے

مگر حالات مشکوک ہونے پر پولیس نے جب مدعی کی تفتیش کی تو اس نے ڈرامائی انداز میں 15 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرا دی اور ملزم نے بتایا کہ یہ رقم اس کی رشتے دار یاسمین نامی خاتون تھی جس میں سے وہ 10 لاکھ روپے کھا چکا تھا اور بقیہ 15 لاکھ بھی ہڑپنے کے لیے اس نے یہ ڈرامہ رچایا ،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا جبکہ انسپکٹر سیف اللہ خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی نے متاثرہ خاتون یاسمین کو 15 لاکھ روپے نقدی حوالے کر دی اور ملزم کو جیل منتقل کر دیا

About The Author