دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز،چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے

ملک بھر میں چلائی جانے والی مہم کے لئے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے،،پانچ سال سے کم عمر ،،، مختلف شہروں میں پولیوکے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔۔

ملک سے پولیو کےخاتمے کا مشن لیےقومی انسداد پولیو مہم بھرپورطریقے سے جاری ہے۔۔
انسدادپولیو مہم کےدوسرے روزبھی ملک بھر میں دو لاکھ پینسٹھ ہزار ہیلتھ ورکرز اپنے فرائض انجام دےرہےہیں۔۔
پنجاب میں ایک کروڑ نوے لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے۔۔

خیبر پختون خوا میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاؤکےقطرے پلائے جارہےہیں، ، مہم کے لیے پولیو ورکرز کی 22 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔۔

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کاہدف مقرر ہے،، 10 ہزار 452 ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔۔

سندھ میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجارہےہیں،،انسدادپولیو ٹیمیں گھر گھر جاکربچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔۔
عوامی نمائندے بھی پولیوسے بچاؤ کی آگاہی کےلیے پیش پیش ہیں۔۔
ملک بھر میں چلائی جانے والی مہم کے لئے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔۔

About The Author