نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی جی سندھ تماشہ بنانے کے بجائے کام کریں، سعید غنی

سعید غنی نے کہا کہ مناسب یہ ہے کہ وہ حکومت اور پولیس کا تماشہ بنانے کے بجائے دھیان سے کام کریں

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ تماشہ بنانے کے بجائے کام کریں۔ان پر کسی کے اشارے پر خطوط لکھنے کا الزام بھی لگادیا۔کہا کہ آصف زرداری کا وزن کم ہوگیا۔لیکن پھر بھی وہ سب پر بھاری ہیں۔

سعید غنی نے ایکسپو سینٹر میں بلڈ ایشیا نمائش کا جائز ہ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ حکومت کے ساتھ ہی پولیس کو چلنا ہوتا ہے۔

آئی جی سندھ کا آئینی طور پر جو کردار ہے وہ ادا کررہے ہیں۔وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو مانگا تھا۔ اس لئے آئی جی کو خط نہیں لکھا گیا۔آئی جی سندھ نے صوبائی حکومت کو پانچ افسروں کی خدما ت وفاق کے حوالے کرنے کے لئے خط لکھا۔

یہ الزام بھی لگادیا کہ آئی جی صاحب شاید کسی اشارے پر خطوط لکھتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ مناسب یہ ہے کہ وہ حکومت اور پولیس کا تماشہ بنانے کے بجائے دھیان سے کام کریں۔

معلوم نہیں عدالت کے سامنے نہیں کیا چیزیں رکھی گئی تھیں۔ اس طرح کے عدالتی فیصلے پورے ملک میں نافذ ہونے چاہئیں۔ڈی پی او پاکپتن اور پنجاب کے آئی جی کی تبدیلی کیسے کی گئی۔

سب جانتے ہیں لیکن وہاں قیامت نہیں آئی۔ سعید غنی نے کہا کہ زرداری صاحب علیل ہیں لیکن ہم مطمئن ہیں۔ ان کے میڈیکل بورڈ میں اب ان کے ذاتی معالج شامل ہیں۔

زرداری صاحب کا وزن کم ہوگیا ل۔لیکن وہ پھر بھی سب پر بھاری ہیں۔

About The Author