دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبے کے نام پر ووٹ لیکر بہانہ کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ، جام ایم ڈی گانگا

سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کرکے جیتنے والوں کی بہانہ سازی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا

گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چییئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا،

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کی پی ٹی آئی کے رہنما اور سنیئر کالم نگار ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی کے پاس خانبیلہ آمد،

ان کے بہنوئی عظیم بخش کی وفات پر ڈاکٹر نذیر صدیقی سے تعزیت اور دعائے مغفرت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بخش ایک عظیم انسان تھا. شرافت، سادگی، ملنساری صلح جو مزاج کا حامل اور صابر و شاکر قسم کا انسان اپنے اور خاندان کے علاوہ معاشرے کے لیے بھی خیر و سلامتی کا باعث ہوا کرتے ہیں.

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ سرائیکی خطے کے لوگ اگر اپنا صوبہ چاہتے ہیں تو انہیں الیکشن میں اپنے سیاسی شعور کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا.

سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کرکے جیتنے والوں کی بہانہ سازی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا. وسیب کے لوگوں کو اب مزید تجربات کرنے اور دھوکے کھانے کی بجائے خالصتا سرائیکی صوبے کے لیے کام کرنے والی پارٹی کو ووٹ دے کر آگے لانا ہوگا.

موسمی اور سائیبرین سیاستدان بے وفا قسم کے لوگ ہیں. یہ صرف اپنی خاطر اور اپنا وقت گزارنے کے لیے ہی آتے ہیں. تحریک انصاف کی قیادت سرائیکی وسیب سے ملنے والے مینڈیٹ اور اپنے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے صوبہ سرائیکستان کے قیام کی جانب پیش رفت کرے.

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کس کی بولی بول رہے ہیں. مخدوم خسرو بختیار، مخدوم ہاشم جوان بخت، سردار نصر اللہ خان دریشک وغیرہ کو اس کی بھی وضاحت کرنی چاہئیے.

وزارتیں لے کر خاموشی اختیار کرکے بیٹھ جانے والو کہاں گیا وہ اپنا صوبہ اور اپنا اختیار. عوام کر رہے ہیں اس کا انتظار. عوام کو دھوکہ نہیں مثبت جواب دو.

About The Author