دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی کا حکم دے دیا

جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی

لاہور:

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد جیلوں میں بیمار 10 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

About The Author