نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی کے بعد آوٹ ڈور اور ان ڈور سروز تاحال بند

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی تو چار دن پہلے بحال ہو گئی لیکن ان ڈور اور او پی ڈی وارڈ مسلسل بند ہے۔

دل کے مریضوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں،، پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی کے بعد آوٹ ڈور اور ان ڈور سروز تاحال فنکشنل نہ ہو سکیں،، مریض مہنگے داموں نجی اسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں،، رینجرز اور پولیس اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

پنجاب کے دل لاہور میں دل کے سب سے بڑے اسپتال میں وکلاء گردی کو چھ روزہو گئےمگر اب تک پی آئی سی کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی تو چار دن پہلے بحال ہو گئی لیکن ان ڈور اور او پی ڈی وارڈ مسلسل بند ہے۔

دور دراز سے آنے والے عارضہ دل میں مبتلا افراد علاج معالجے کے بغیر واپس لوٹنے لگے۔کہتے ہیں حکومت پریشانی سے بچانے کیلئے جلد از جلد اسپتال کے حالات کو معمول پر لائے۔

صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی کے فنکشنل ہونے کے بعد چوبیس گھنٹے میں آوٹ ڈور میں سروسز بحال ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

About The Author