دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کے معروف مصور اسمٰعیل گل جی کی 12 ویں  برسی

یاد رہے کہ اسمٰعیل گل جی  کو 16 دسمبر2007 کے دن انکی اہلیہ اور انکی نوکرانی کے ہمراہ کراچی میں قتل کردیا گیاتھا۔

پاکستان کے معروف مصور اسمٰعیل گل جی کی 12 ویں  برسی منائی جارہی ہے۔ مرحوم مصور ، خطاطی اور مجسمہ سازی میں مہارت رکھتے تھے۔۔۔ان کےکام کوآج بھی یاد رکھا جاتاہے۔


ملک کے نامور مصور اور خطاط اسمٰعیل گل جی پاکستان کےشہرپشاور میں 25 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے۔

گل جی پیشہ وارانہ زندگی میں انجینئر ، تصویری مصور ، اسلامی خطاط اور تجریری مصور تھے۔

 گل جی نے مصوری کا آغاز امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں بحیثیت انجینئر کے طور پر کیا۔۔۔گل جی نے امریکہ کی ہاروڈ یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی۔

گل جی کے بیٹے امین گل جی کاتھا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے والد سےآرٹ اور زندگی کے حوالےسے سبق سیکھے۔

پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی مرحوم کے فن پاروں کے نمونے موجودہیں۔۔۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اسمٰعیل گل جی کو پرائڈ آف پرفارمنس ، ہلال امتیاز اور دو بار ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

آرٹس سے وابستہ طلبہ کاکہناہے کہ گل جی پینٹینگز کے ذریعے بہت کچھ بول دیتے تھے۔

یاد رہے کہ اسمٰعیل گل جی  کو 16 دسمبر2007 کے دن انکی اہلیہ اور انکی نوکرانی کے ہمراہ کراچی میں قتل کردیا گیاتھا۔

About The Author