جون 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیاض الحسن چوہان پر تشددکرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی

فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید چھ وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے چھاپے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی

فیاض الحسن چوہان پر تشدد کس نے کیا، وکیل کا پتہ بھی چل گیا اور شناخت بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔

پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن و ہ پکڑا نہ جا سکا۔

فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید چھ وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

%d bloggers like this: