دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازی خان سمیت ملک کے 19 اضلاع کوشامل کیا گیا ہے مہم میں عوام کو براہ راست شامل کرکے علاقہ کو سرسبز و شادب بنایا جائیگا۔

ہر شہری موبائل ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو بطور کلین اینڈ گرین چیمپئن رجسٹرڈ کراکے مقابلہ میں حصہ لے سکتاہے انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کے دفتر میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

وزیر مملکت نے کہا کہ صفائی،شجرکاری سمیت پانچ شعبوں میں کام کیا جائیگااور بہتر کارکردگی کے حامل ضلع اور شہری کو وزیر اعظم عمران خان تعریفی اسناد دیں گے۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے وژن سرسبز و شاداب پاکستان کو عوام کے ساتھ ملکر کامیاب کرائیں گے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیرنے بتایا کہ مہم کا لوگو”ہمارا شہر،ہماری ذمہ داری” مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سرکاری محکمے،سٹوڈنٹس،ایسوسی ایشنز،پولیٹکل اونرشپ، مساجد، مدارس،تعلیمی ادارے،اقلیتی عبادت گاہوںکو مہم میں شامل کیا جائے۔

ماحول اور موسم دوست خوبصورت پودے لگاکر جیوٹیکنگ کی جائے۔سرکاری دفاتر کی حدود میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے

۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مثبت مہم چلاکر عوام کے رویوں میں تبدیلی لائی جائے گی۔کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کرکے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے جھگیوں میں جاکر خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16 دسمبر سے ہوگا

۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،قاری جمال ناصر اور دیگر نے بھی قطرے پلائے۔خانہ بدوش بچوں میں کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔خانہ بدوش بستی میں نان فارمل سکول قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پولیو کےلئے قومی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ضلع میں موجود پانچ سال تک کے

ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک کا مستقبل صحت مند بنانا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قومی پولیو مہم میں نئے جذبے کے ساتھ متحرک کردارادا کرنا ہوگا قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ٹیمیں ایسے واقعات کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ 15پراطلاع دیں پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی کریں انہوںنے کہاکہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

پاکستان میںبڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہیں اور خدشہ ہے کہ پاکستان پر سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں معذور بچے سے وائرس صحت مند کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ کرنا ہے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ مہم کی کامیابی کےلئے علمائ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ہرفرد کا تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے کڑا نظام متعارف کرایاگیا ہے قاری جمال عبد الناصر نے کہا کہ پولیو مذہبی نہیں ،

طبی مسئلہ ہے۔بچوں کو معذوری سے بچانے کےلئے علماءکا ہرممکن تعاون حاصل رہے گا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ 16دسمبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے

جس کیلئے 1622ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اور دیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

محمد یوسف چھینہ کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اور کوآرڈی نیشن ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر چوک چو رہٹہ ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ وار سستا بازار قائم کر دیاگیا ہے جہاں سبسڈی نرخ پر عوام کو پھل اور سبزیاں میسر ہوں گی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سستا بازار کا دورہ کیا

انہوں نے بازار میں بہترین سہولیات کی فراہمی ، صفائی کے احکامات جاری کیے اس موقع پر بتایاگیا کہ ہفتہ وار سستا بازار جمعہ اور اتوار کو لگے گا

جہاں مارکیٹ سے دو اور تین روپے فی کلو کم نرخ پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہوں گی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے خریداری میں مصروف لوگوں سے سستا بازار کی افادیت کے بار ے میں معلومات حاصل کیں

صارفین نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے سستا بازار میں معیاری پھل اور سبزیاں کم نرخوں پر دستیاب ہونے اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید اوردیگر موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے دیہی مرکز صحت شاہ صدر دین کا اچانک معائنہ کیاصفائی کی صورتحال ابتر اور ڈیوٹی ڈاکٹر غیر حاضر پایاگیا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ادویات میں خورد برد کے انکشاف

پر ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا او راعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ابتدائی طو ر پر ادویات کی خوردبرد میں سینئر میڈیکل آفیسر اور ڈسپنسر کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے


ڈیرہ غازی خان

.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے بھانہ مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ

حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاظ اور کمشنر نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیری فارم اور بھانہ مالکان کو آگاہی کے ساتھ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں کہ

وہ جانوروں کا گوبر،فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں گوبر گلی،محلے،سڑک،پلاٹ اور کھلے عام نہ ڈالیں۔

گوبر سیوریج لائن اور ڈرین میں ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مویشی باہر ڈالنے اور گوبر کی وجہ سے سیوریج پائپ لائن بند ہونے کے ساتھ گندگی پھیلتی ہے

۔تنبیہ نوٹسز کے بعد گوبر کی محفوظ تلفی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author