مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان :پُل ڈاٹ چوک پر سردار اختر مینگل کے خلاف احتجاج

سردار اختر مینگل براہوئی سرائیکی وسیب کو تقسیم کرنے کی سازش کرتے ہوئے دیرہ غازی خان راجن پور کو بلوچستان صوبہ میں شامل کرنے کا نعرہ لگارہا ہے

ڈیرہ غازیخان :سرائیکی قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کی اختر مینگل براہوئی کے خلاف شدید نعرے بازی احتجاجی مظاہرہ پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام ہوا مظاہرے اور ریلی کی قیادت پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی کے سربراه سردار اکبرخان ملکانی۔ سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین راشدعزیزبھٹہ۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رابطہ سیکرٹری ترجمان وسیب ہاؤس ملتان شاہدکوکب۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے ڈویژنل صدر عبدالحئی خان چانڈیہ۔ پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے رہنماء سیدعامرمشہدی۔ انٹرنیشنل سرائیکی انسان حقوق کمیٹی کے سربراه ڈاکٹراحسان چنگوانی نے کی ۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سردار اختر مینگل کا پتلانزرآتش کیا سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین راشدعزیزبھٹہ نے اپنے خطاب کہا کہ سردار اختر مینگل کی قوم براہوئی ہے اسٹیبلشمنٹ سردار اختر مینگل کو بلوچ لیڈرظاہر کرکے سرائیکیوں اور بلوچوں کے درمیان فسادات پھیلانا چاہتی ہے سردار اختر مینگل براہوئی سرائیکی وسیب کو تقسیم کرنے کی سازش کرتے ہوئے دیرہ غازی خان راجن پور کو بلوچستان صوبہ میں شامل کرنے کا نعرہ لگارہا ہے جبکہ سندھ کا ضلع جیکب آباد بھی بلوچستان میں شامل کرنا ہے یہ طریقہ کار غلط ہے

انہوں نے کہا بلوچ قبیلے کے لوگ سندھ میں موجود ہیں جو خود کو فخر سے سندھی کہتے ہیں اور ارکان اسمبلی بھی منتخب ہوتے ہیں تمام برادریاں ان کو ووٹ دیتی ہیں اسی طرح سرائیکستان میں بھی بلوچ قبیلہ کے لوگ آباد ہیں جو خود کو فخرسے سرائیکی کہتے ہیں اور ارکان اسمبلی بھی منتخب ہوتے ہیں اور وزیراعلی اور صدرپاکستان بھی منتخب ہوتے ہیں تمام سرائیکی برادریاں ایک دوسرے کو ووٹ دیتی ہیں لیکن سردار اختر مینگل براہوئی جس نے اپنی براہوئی قوم سے وفا نہیں کی حالانکہ براہوئی قوم بلوچستان کی قدیم زبان ہے جب بلوچستان کا وجود نہیں تھا براہوئی قوم آباد تھی ۔

راشدعزیزبھٹہ نے کہا کہ سردار اختر مینگل براہوئی جیسے لیڈروں کی غلط پالیسیوں کے سببب بلوچستان میں تباہی بربادی ہے سکول کالجز یونیورسٹیاں ہسپتالیں سڑکیں موجود نہیں جبکہ خود سردار اختر مینگل براہوئی لندن لاہور اسلام آباد میں عیاشیاں کرتے ہیں بلوچستان سے سینکڑوں لاشیں سرائیکی بیلٹ میں بھیجی گئیں اب سردار اختر مینگل دیرہ غازی خان ڈویژن کے حالات خراب کرنے کےلیے سازشیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ اخترمینگل کو بلوچ لیڈر ظاہر کررہی ہے یہ غلط ہے نواب اکبر خان بگٹی اور سردار خیربخش مری نے عطاءاللہ مینگل اور اختر مینگل کو کبھی بلوچ تسلیم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ قبیلہ کے لوگ وفادار ہوتے ہیں سرائیکی دھرتی پر موجود بلوچ قبیلہ کے لوگ خود کو فخر سے سرائیکی کہتے ہیں اور سرائیکستان صوبہ تحریک میں ان کا اہم کردار ہے اختر مینگل سرائیکی اور سندھی قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

%d bloggers like this: