دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم کیو ایم اے کے 8صوبوں کے بل کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی

ایم کیو ایم پاکستان کی قوموں کے درمیان ایک متنازء ایشو پیدا کرکے بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہے

ملتان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ ڈپٹی چئیرمین علامہ اقبال وسیم مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خاں لنگاہ،

جام یاسر ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر ممتاز خاں ڈاہر نے ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشور زہرہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں ملک میں 8 نئے صوبوں کے بل کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قوموں کے درمیان ایک متنازء ایشو پیدا کرکے بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت صرف ایک صوبے کی ڈیمانڈ ہے جو صرف پنجاب میں سرائیکستان صوبے کے متعلق ہے انہوں نے مزید کہا کہ

ایم کیو ایم بہاولپور کا ایشو چھوڑ کر سرائیکی قوم کو تقسیم مت کرے بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خاں، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، پاکپتن شریف سمیت ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خاں پر مشتمل سرائیکستان صوبہ نہ گریز ہوچکا ہے

بہاولپور کی عوام سرائیکی صوبے کے قیام کے حق میں ہیں پنجابی آباد کاروں کے مزائم خاک میں مل چکے ہیں سرائیکی عوام کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا ہے محمد علی درانی نے اٹھایا تھا اب ایم کیو ایم کے ذریعے قومی اسمبلی میں بل پیش کروا گیا ہے

جو کہ سرائیکی قوم کے خلاف کھلی سازش ہے پاکستان سرائیکی پارٹی قومی اسمبلی میں جمع بل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی قوم کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا فلاپ ہوچکا ہے

About The Author