انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی
سابق وزیر قانون کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
جس کی وجہ سے مقدمے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کی سماعت کی تو سابق صوبائی وزیر قانون کو اُن کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔
ڈی ایس پی جوڈیشل نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے اُن کی حاضری سے استثنی دیا جائے۔
انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا
اور رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،