دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے توسیعی بلاک کے تعمیراتی کام کابھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور داخل مریضوں کو ضروری ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیاانہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے ملاقات کے ساتھ ان کے مسائل سنے،

فرد ملکیت کے حصول،جائیداد کی منتقلی اور دیگر امور کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی وزراءکو ذمہ داریاں سونپ دیں صوبائی وزراء 16دسمبر سے 20دسمبر تک چلائی جانے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ اور اپنے متعلقہ ڈویژن میں انسدادپولیو مہم میں انتظامیہ کی معاونت اور نگرانی کریں گے-

مراد راس لاہورڈویژن،حافظ ممتاز احمد فیصل آبادیاسرہمایوں راولپنڈی ،عنصر مجید خان نیازی سرگودھا ،محمد اخلاق گوجرانوالہ، نعمان لنگڑیال ساہیوال ،سمیع اللہ چودھری بہاولپور،،محسن لغاری ڈی جی خان اور محمد اختر ملک ملتان ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی مانیٹرنگ کریں گے-

صوبائی وزراءتفویض کردہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور متعلقہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزراء ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں کیونکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے ملکر پولیو کاخاتمہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ بچوں کو

پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے سردار عثمان بزدار نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔


ڈیرہ غازیخان

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا پیاز ، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹنل فارمنگ اور دیگر جدید زرعی پروگرامز پر توجہ دے رہی ہے موسمیاتی تبدیلی سے ٹماٹر ا و رپیاز کی فصل متاثرہوئی تاہم موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور بہت جلد پیاز ، ٹماٹر اوردیگر اجناس کی قیمتیں اعتدال پر آجائیں گی

اور عوام کو مستقل بنیادوں پر ٹماٹر او رپیاز سستے داموں میسر ہوں گے وفاقی وزیر مملکت نے سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات بھی دریافت کیں
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ بزدار حکومت کاشتکاروں کی فلاح اور عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے

سبزیوں منڈیو ںمیں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے سے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا سبزی منڈیو ں میں نرخ پر قابو پانے سے مارکیٹوں میں ارزاں نرخوں پر پھل اور سبزیاں میسر آ رہی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ وار تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے

جس کا مقصد اقوام عالم کو بیدار کرنا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی جارحیت او رظلم و ستم کا نوٹس لے انہوںنے یہ بات کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی

ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق ، حسنین خالد سنپال ، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ سمیت صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران ، اساتذہ، طلبہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے

افراد موجو دتھے اس موقع پر پاکستان او رآزاد کشمیر کے قومی ترانے بجانے کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی ، کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ پاکستان زندہ باد او رکشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے

شرکاءنے قومی او رکشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے ڈپٹی کمشنر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ثمر ضرور ملے گا ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہر پلیٹ فارم سے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے چوک چورہٹہ سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انہو ں نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسدچانڈیہ اوردیگر موجو دتھے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صاد ق نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج نظام کی بہتری اور صفائی کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار آپریشن کا آغاز کر دیاگیاہے

شہرکی بہتری کیلئے عوام نے مثبت ردعمل دیاہے او رعوام کے تعاون سے بہت جلد ڈیرہ غازیخان کو مسائل کی دلدل سے نکال لیا جائے گا

انہوںنے کہاکہ عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں گھر اور گلی محلے سے صفائی کا آغاز کرتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا کیا جائے انہوںنے کہا کہ پی ایچ اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ

شہر میں موجود گرین بیلٹس اور پارکس بہتر کرے پودوں کی کانٹ چھانٹ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پانی دینے اور دھلائی کے انتظامات کیے جائیں کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج مسائل کی بڑی وجہ سیوریج لائن میں مویشیوں کا گو بر آنا ہے

جس کے تدارک کیلئے بھانہ مالکان کیلئے اجلاس منعقد کر کے ان کو ہدایت کی کہ وہ گوبر کی تلفی کیلئے محفوظ اقدامات کریں سیوریج لائن میں گوبر کسی بھی شکل میں آنے ، مویشی باہر باندھنے پر نافذ دفعہ 144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کو پولیو فری بنایا جائے گا جس کیلئے سرکاری ملازمین کے ساتھ ضلع میں موجود ہر شخص کو کرداراداکرنا ہو گا انہوںنے کہاکہ

پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہیں پولیو ایک عالمی مسئلہ ہے خدشہ ہے کہ پولیو کیسز کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کی دیگر ملکوں میں سفری لگ سکتی ہے انہوں نے کہاکہ

پولیو وائرس صحت مند بچے کو متاثر کرسکتا ہے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ کر کے پاکستان کا مستقبل صحت مند بنایا جاسکتا ہے انہوںنے کہاکہ 16دسمبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

ضلعی حدود میں موجودپانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو او روٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں مہم میں رکاوٹ اور کار سرکار میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مہم میں سرکاری ملازمین او رپولیو ٹیمو ںکی کوتاہی او رغفلت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کڑی مانیٹرنگ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام میں صحتمندانہ اقدامات کی ترغیب کیلئے ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز و گرلز ڈگری کالجز تونسہ شریف میں پتلی تماشا پیش کیاگیا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نویدحسین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ضلعی آفیسر بہبودآبادی ہما مہدی لغاری نے کہاکہ پتلی تماشا کے ذریعے شرکاءکو آگاہی دی گئی کہ

حفظان صحت کے اصولوں او روسائل کے مطابق کنبہ تشکیل دینے سے بہت سے مسائل سے بچا جاسکتاہے

تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے اور وسائل کے مطابق آبادی نہ ہونے سے معاشی و معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں۔

About The Author