نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

راجن پور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے کھلی۔ کچہریوں کاانعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی انتظامی افسر سے کھلی کچہریوں کے علاوہ کسی بھی وقت رجوع کرسکتے ہیں۔

لوگوں کی طرف سے کی گئی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقار علی نے دیگر تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ اپنے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ

کھلی کچہریوں میں پیش کی گئی شکایات پر کاروائی کے عمل کے دوران شکایات کنندگان کو مکمل طور پر باخبر رکھا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کوہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے اور سائل کو دوسری مرتبہ کھلی کچہری میں آنے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔


راجن پور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میںاور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔

بارڈر ملٹری پولیس،سوشل ویلفیئر آفس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔

افواج پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کا پولیو کنٹرول روم کا دورہ ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی اور پولیو کنٹرول روم انچارج آفتاب شاہ بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین پلانے میں تاخیر پر جو بھی کال کنٹرول روم کو موصول ہو فوری ایکشن لیا جائے۔

کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیوکنٹرول روم کے حوالے سے ڈاکٹر ہاشم علی نے مکمل بریفنگ دی۔


راجن پور

چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے بٹھہ مالکان اور دکان دار کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر نے مختلف مقامات پراچانک چھاپوں کے دوران کہیں۔تفصیلات کے مطابق

یہ کاروائی شاہین برکس پر چائلڈ لیبر ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کا کہنا تھا کہ

کہیں بھی کوئی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

About The Author