- اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پر مشکل وقت ھے یہ وہ نوجوان ھیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سرائیکی دھرتی کیلئے کام کیا ھمارا فرض ھم ان کا ساتھ دیں آپ خود دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں کیا سرائیکی اسلحہ رکھتے ھیں کیا پہلے کبھی کسی نے بتایا ھو سرائیکی کونسلز کے طالب علم اسلحہ رکھتے ھیں ؟ زیادہ تر غریب سرائیکی طالب علم ھیں جو دھرتی کی محبت میں کونسلز جائن کرتے ھیں اور اسلام آباد کو منی سرائکستان بنایاـ
پلیز ساتھ دیں جو آپ سے ھو سکے جو آپ کیلئے ممکن ھو
دجالی میڈیا جھوٹ دیکھا رہا ھے آپ سوشل میڈیا پر سرائیکی کونسلز کی آواز بنیں زیادہ سے زیادہ پوسٹ شئیر کریں ـ وکیل ھیں تو اسلام آباد میں بیل کیلئے وکیلوں کی ضرورت ھے
آپ کسی اچھے عہدوں پر ھیں تو جو آپ سے ھو سکے کریں اگر اب ان سٹوڈینٹس کا ساتھ نا دیا تو شاید پھر کوئ سرائیکی کونسلز جائن نہیں کرے گا پلیز ساتھ دیں اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل جمیعت کے دبائو میں آکر یونیورسٹی حدودمیں کلچرل ایکٹیویٹی پرپابندی لگادی، جس کیخلاف تمام سٹوڈنٹ کونسلز کے نمائندوں پرمشتمل یوئیٹڈسٹوڈنٹس فرنٹIUSF نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا۔ مگریونیورسٹی انتظامیہ نے اچانک اسلامی جمیعت طلبہ کو یونیورسٹی میں ”میگاایجوکیشن ایکسپو“ کی اجازت دیدی، جس پر یونائٹڈفرنٹ اس امتیازی فیصلے کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا، دوروزقبل بھی تمام سٹوڈنٹ کونسلوں نے ایڈمن بلاک میں احتجاج کیا ان کامطالبہ تھا کہ یاتو کلچرل پروگراموں پرپابندی ہٹائی جائے یاپھر میگاایجوکیشن ایکسپوبندکی جائے۔
جمعرات کو تشدد کاپہلا واقعہ یونیورسٹی کیفے میں ہواجہاں سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کا چیئرمین علی عمارنقی دوطلبہ کے ہمراہ چائے پی رہے تھے کہ جمیعت طلبہ نے حملہ کرکے ان پر تشدد کیا، اس واقعہ کے بعد چیئرمین سرائیکی کونسل کوہسپتال لے جایاگیا، دوسری طرف حملے کی خبرملنے پر یونائیٹڈسٹوڈنٹ فرنٹ کے رہنما اپنے ساتھی طلبہ کے ہمراہ احتجاج کیلئے میگا ایکسپو والی جگہ پر پہنچ گئے اور حملے میں ملوث جمیعت کے غنڈوں کیخلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کررہے تھے کہ تصادم ہوگیا، سوال پیداہوتاہے جب تصادم ہواتو سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کازخمی چیئرمین ہسپتال میں موجود تھا، اس صورت میں سرائیکی کونسل تصادم میں ملوث کیسے ہوسکتی ہے۔۔۔پیغام کو آگے پہچائیں شکریہ آپ کا!
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،