دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاڑکانہ: گھریلو تنازع کے باعث خاتون نے دو بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

واقع کی اطلاع ملی ہے بچ جانے والی بچی رضوانہ والدہ اور بہن کی دادو کینال میں ہونے کا بتا رہی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیںسندھ

لاڑکانہ:

گھریلو تنازع کے باعث خاتون نے دو بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی

نودیرو غریب آباد محلہ کی رہائشی 26 سالہ کونج خاتون نے شوہر سے ناراض ہو کر دو بچیوں کو دادو کینال میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ واقع نودیرو کے ٹی ممتاز تھانہ کی حدود پیر جان محمد کے قریب دادو کینال میں پیش آیا۔

بچیوں کی چیخ پکار پر علاقہ مکینوں نے ایک 6 سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا، بچی اپنا نام رضوانہ بتاتی ہے، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، خاتون اور دو سالہ بچی مینا کی تلاش جاری،

ہمارے بہنوئی نظام کھوکھر کی دو شادیاں ہیں وہ ہماری بہن پر تشدد کرتا تھا، جس وجہ سے ہمارہ بہن نے انتہائی اقدام اٹھایا، بھائی محمد خان، نور الدین کھوکھر کی میڈیا سے گفتگو

واقع کی اطلاع ملی ہے بچ جانے والی بچی رضوانہ والدہ اور بہن کی دادو کینال میں ہونے کا بتا رہی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں،

About The Author