نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یورپیئن یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا سے وزارت داخلہ میں ملاقات

وفاقی و صوبائی لیول پر پراجیکٹ لانچ کرنا چاہیتے ہیں-

ملاقات میں باہمی امور سمیت ایف اے ٹی ایف اور دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا- یورپین یونین کی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف سے متعلق معاملات میں بہتری کی امید ہے-

منی لانڈرنگ ، انسداد دہشتگردی اور دیگر اہم موضوعات پر سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا- سفیر نے کہا کہ ان سیمناروں کا مقصد بہتر طور پر چیزوں کو سمجھنا ہے- وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے اس مثبت قدم کا خیرمقدم کیا- باہمی امور میں تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے-

درپیش مسائل کے حل کے لئے بالکل ٹھیک سمت میں جارہے ہیں- حکومت کی کوششوں کا نتیجہ اب مثبت معیشی صورتحال کی صورت میں واضح ہے- پاکستان کے حالات میں بہتری آئی یے- امید ہے کہ یہ بہتری ایسے ہی آگے جائیگی-

غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں ہے- اپنے طور پر ہم اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ضروری اقدام کر رہے ہیں- وفاقی و صوبائی لیول پر پراجیکٹ لانچ کرنا چاہیتے ہیں-

About The Author