دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کو آج کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا جائے گا

اسپتال کی چوتھی منزل کے وی آئی پی سوٹ 2 میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں

آصف علی زرداری کو آج کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔ اس موقع پر اسپتال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سابق صدر زرداری چارٹر طیاے کے ذریعے خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔

جہاں سے انہیں کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا،اسپتال میں سابق صدر کیلئے وی آئی پی کمرہ تیار کیا گیا ہے۔اسپتال میں ہی سیکیورٹی اسٹاف کے لئے 2 الگ کمرے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

اسپتال کی چوتھی منزل کے وی آئی پی سوٹ 2 میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
جب کہ سیکیورٹی اور دیگر اسٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

About The Author