مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمعیت علما ہند بھی متنازع شہریت بل کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی

جمعیت سپریم کورٹ سے اس بل کو رد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

نئی دہلی ،

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر آوازیں اٹھ رہی ہیں اور احتجاجات بھی ہو رہے ہیں۔مسلمانانِ ہند کے نمائندہ ادارہ جمعیت علما ہند نے بھی اس بل کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت کا کہنا ہے کہ یہ بل آئین کے بنیادی ڈھانچوں کے خلاف ہے

ذرائع  کے مطابق جمعیت کا یہ اعلان مسلم لیگ کے اعلان کے بعد آیا۔جمعیت سپریم کورٹ سے اس بل کو رد کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

جمعیت پہلے سے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کہتی رہی ہے کہ چاہے این آر سی ہو یا سی اے بی ہو انکی بنیادمذہب نہیں ہونی چاہیے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق معیت کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے موہن بھاگوت کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھایا تھا۔

اسی طرح جمعیت علما ہند کا دوسرا گروہ جس کی قیادت محمود مدنی کرتے ہیں وہ بھی ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کر چکے ہیں۔

%d bloggers like this: