نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سود خوروں کی شامت آگئی،دو سود خور گرفتارکرلیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان :سود خوروں کی شامت آگئی ،پولیس نے سود کا گھناﺅنا کاروبار کرنے کے جرم میں دو سود خوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتارکرلیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظواحد محمود کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس سودخوروں کے خلاف ایکشن میں آگئی اور سود کا گھناﺅنا کاروبار کرنے کے جرم میں دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ شہروگردونواح میں سود خوروں نے طویل عرصہ سے اپنے خونی پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور شہریوں کو الیکٹرانکس مصنوعات ،ایل سی ڈیزایل ای ڈیز ،فریج ،ای سی،پنکھے ،موٹرسائیکلیں ،جنریٹرز ،موبائل فونز وغیرہقسطوں پر فروخت کرنے کی آڑ میں سود کا کاروبار کرر ہے ہیں ۔ ان اشیاءکی خریدوفروخت کاکاروبار کرنے والے سینکڑوں بااثر افراد سود کی آڑ میں شہریوں کو کنگال کرکے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں عوامی شکایاتکے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے روزانہ بااثر سود کا دھندہ کرنے والے افراد شہریوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں۔شہریوں کی جانب سے ڈی پی اوڈیرہکے سود خوری کے گھناﺅنے کاروبار میں ملوث مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔


: ہڑتالوں کے باوجود ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کی بہترین کارکردگی

ڈیرہ اسماعیل خان :ہڑتالوں کے باوجود ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کی بہترین کارکردگی ،انصاف کی فراہمی کے لئے تیز ترین مقدمات نمٹانے میں ایک بار سبقت ، صوبے بھر میں دوسری جبکہ

ملک بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی، ماہ نومبر میں وکلاءکی ہڑتالوں کے باجود صرف چودہ روز کام کے دوران اب تک کے تمام زیر تجویز مقدمات نمٹادیئے گئے ،پینڈنسی زیرو ہوگئی ، 40.25 پوائنٹس

ٹارگٹ پر 252.3 حاصل کرکے ایک بار پھر ریکارڈ قائم کرلیاگیا،صارفین اور وکلاءکا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈلسول اپیلیٹ کورٹ کے جج محمد سعید امجد نے ماہ نومبر کے دوران 40.25 پوائٹس کے ٹارگٹ پر 252.3 پوائنٹس حاصل کرکے ایک بار ریکارڈ قائم کردیاہے ۔ماہ نومبر کے دوران صرف 23 دفتریایام میں مجموعی طور پر تمام زیر تجویز142 دیوانی اپیلوں کا فیصلہ سنادیاگیا ہے ۔ان میں 77 دیوانی ،31 فیملی اپیلیں ، 32 درخواست نگرانی اور02 رینٹ کے مقدمات شامل ہیں۔ماہ نومبر کے دوران 23دفتری ایام میں 09 روز وکلاءکی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ صرف 14 روز ہی مقدمات کی سماعت ممکن ہوسکی تاہم اس کے باجود ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ نے تیز ترین سماعت میں ایک بار پھراپنی سبقت برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ صوبے بھر دوسری جبکہ ملک بھر کی مجموعی طور پر قائم 96 ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ میں سے 08 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ کے ڈسٹرکٹایڈیشنل سیشن جج محمد سعید امجد نے اپنی انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک کے تمام زیر تجویز مقدمات نمٹا دیئے جس سے زیر تجویز مقدمات کی پینڈنسی زیرو ہوگئی ہے۔ ماڈل سول اپیلیٹکورٹ ڈیرہ کے رواں سال 15 جولائی سے قیام کے بعد اب تک 453 زیر تجویز مقدمات نمٹائے گئے ہیں جن میں پانچ سال سے زائد عرصہ کے زیر التواءاپیلیں اور مقدمات بھی شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹبارڈیرہ کے وکلاءاور شہریوں کی جانب سے سول ماڈل اپیلٹ کورٹ جج محمد سعید امجد کی شاندار کارکردگی اور کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا


جدید ڈیجیٹل ڈیٹابیس لیب سروس کا افتتا ح

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ میں جدید ڈیجیٹل ڈیٹابیس لیب سروس کا افتتا ح کردیاگیا ۔ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے جدید ڈیجیٹل لیب سروس کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود،ایس پی ایف آر پی امان اللہ خان، ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین لیاقت اور ڈی ایس پیز موجود تھے۔ آر پی او فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ کا ڈی پی او دفتر پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی پیش کی۔ افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نےآر پی او ڈیرہ کو لیب کا دورہ کرایا اور لیب میں موجود کاﺅنٹرز پر جاکر ان کو عوام کو فراہم ہونیوالے جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات بارے تفصیلاً بریفنگ دی۔تقریب سے خطاب کے دوران آر پی او ڈیرہ نے کہا کہدور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کے نظام سے آراستہ ڈیجیٹل لیب سروس کے ڈیٹا بیس کے قیام سے لوگوں کو یقیناً ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں ایک چھت تلے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، آنلائن ایف آئی آر،وہیکل رجسٹریشن، سی ڈی آر،کریمنل ویریفکیشن سروس،کریکٹر سرٹیفکیٹ، گاڑی گم ہونے کی ویریفکیشن، شہداءڈیسک سروس، پولیس ایکسیس(PAS)، کال ڈیٹا ریکارڈ کی ٹیکنالوجی کی سروسسمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔ آر پی او ڈیرہ نے لیب میں موجود سہولیات کی فراہمی پر ڈی پی او کی کاوشوںپر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس حوالے سے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاونکی یقین دہانی کرائی۔


ساﺅنڈ سسٹم کے استعمال پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شادی کی تقریب میں ساﺅنڈ سسٹم کے استعمال پر دو افراد کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں گرہ عبداللہ گاﺅں میں شادی کی تقریب کےدوران بغیر اجازت ساﺅنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگانے الزام میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد بشیر احمد اور آصف کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


: ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ کی عوامی شکایات پر کاروائی ،نایاب ادویات کا نوٹس لے لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ کی عوامی شکایات پر کاروائی ،ادویات ساز کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ملی بھگت سے جان بچانے والی شارٹ ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے کے لئےاقدامات شروع کردیئے گئے ۔ڈرگ انسپکٹرز نے ڈیرہ شہر اور گردنواح میںدوساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے جان بچانے والی ادویات خودساختہ شارٹ(نایاب) ہونے اور انہیں مہنگے داموں فروخت کرنے کیعوامی شکایات کا فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے۔انہوںنے دوساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کیں کیا کہ وہ نایاب ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلا ف سخت قانونی کاروائی عملمیں لائی جائے گی ۔ضلعی ڈرگ انسپکٹر سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ خان مروت ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیط خان مروت اور ضلعی ڈرگ انسپکٹر حاجی عمران خان برکی کی کاوشوں سے دواساز کمپنیوں کے مقامی ڈسٹریبیوٹرز نے شارٹ ادویات کی کم مقدار میں سپلائی شروع کردی ہے۔اس موقع پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین حاجی لطیف الرحمٰن نے ڈرگ انسپکٹرز کیکاوشوں کو سراہتے ہوئے کہ قلیل مقدار میں نایاب ادویات کی فراہمی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے تاہم مارکیٹ میں نایاب ادویات کی کمی دورہونا شروع ہوگئی ہے جس میں بتدریجبہتری آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرزکو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مستقل بنیاد پر بہتری سامنے آئے اور شہر میں نایاب ادویات کی فراہمی میں تیزیآئے گی جس سے مریضوں کی مشکلات دور ہونے میں مدد ملے گی اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔


ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا،گاڑی ڈرائیو رموقع سے فرار ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرہ عیسیٰ خان کا رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان رفاقت اللہولد حافظ عبداللہ قوم جویا موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ قریشی موڑ کے قریب پہنچنے پر وہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔گاڑی ڈرائیو رموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا،متوفیکی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیو رکے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


فلائنگ کوچ کے قریب چنگ چی کھڑی کرنے پر پھڈا ،ڈنڈے چل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فلائنگ کوچ کے قریب چنگ چی کھڑی کرنے پر پھڈا ،فلائنگ کوچ ڈرائیور نے ڈنڈوں کے وار سے چنگ چی ڈرائیور کا سر کھول دیا ،ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلکردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک اڈہ پر فلائنگ کوچ کے قریب چنگ چی کھڑی کرنے کے تنازع پر فلائنگ کو چ کے ڈرائیور نے ڈنڈوں کے سر پر وار چنگ چیڈرائیور سید عالم سکنہ درابن کلاں کو شدید زخمی کرکے اس کا سر پھاڑ ڈالا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمی چنگ چی ڈرائیور کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نےزخمی کی رپورٹ نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔


کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلع کچہر ی ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے خلاف وثیقہ نویس سڑکوں پر نکل آئے، ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ ،مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھاکر اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ اور عملہ سمیت حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینےکا مطالبہ ،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفسیر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے ضلعی کچہر ی ڈیرہ میں طویل عرصہ سے تیس اور پچاس روپے کے اشٹام پییرز غائب ہونے کے بعد اب ایک سوروپے کے اشٹام پیپرز ناپید ہونےکے خلاف ضلع کچہری ڈیرہ کے وثیقہ نویس سڑکوں پرنکل آئے اور ڈیڈز رائٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیراہتمام صدر خرم علی کٹی خیل کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ سے اکاﺅنٹ آفس تک احتجاجی ریلی نکالیجس میں وثیقہ نویس ،اشٹام وینڈرزاور مختلف عوامی سماجی شخصیات نے شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھاکر اکاﺅنٹ آفیسر اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،اس موقع پر صدر خرمعلی کٹی خیل ،جنرل سیکرٹری عبدالقیوم چھینہ ،نائب صدر آصف نواز ،نائب صدر کریم نواز بلوچ کورائی اور دیگرمقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ طویل عرصہ سے ضلع کچہری ڈیرہ میں تیس اور پچاس روپےکے کم مالیت اشٹام پیپرز کے بعد اب ایک سوروپے والے اشٹام پیپرز بھی غائب کردیئے گئے ،کم مالیت کے اشٹام پیپر زنہ ملنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ طلباء و سرکاری ملازمین کی اوردیگر سائلین کو کم مالیت کی بجائے ایک اڑھائی سوروپے والے اشٹام پیپر ز خریدنے پڑرہے جس سے ان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان حلقی کے لئے سائلین کوکم از کم مالیت کااشٹام پیپرستعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ،قبل ازیں کم مالیت کے اشٹام پیپرز ناپید ہونے کے باعث سائلین کو بیان حلفی کیلئے ایک سو(100) روپے کا اشٹام پیپر خریدنے پر مجبور ہورہے تھے مگر ابڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر ڈیرہ اور عملہ کی ملی بھگت سے ایک سوروپے مالیت کے اشٹام پیپرز بھی غائب کردیئے گئے جبکہ من پسند منظور نظر اور چہیتے افراد کو اب بھی کم مالیت کے اشٹام پیپرز مہیا کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کم مالیت کے اشٹام پیپرز غائب ہونے سے نہ صرف سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ ان کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ ،کمشنر ڈیرہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کا قبلہ درست کرکے ضلع کچہری ڈیرہ میں کم مالیت کے اشٹام پیپرز کی دستیابی یقینیبنائی جائے ۔


پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے دور دراز علاقے ٹکواڑہ میں عوام کو مفت طبعی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانبسے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکوڑاہ میں عوام کو مفت طبعی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے فریمیڈیکل کیمپ لگایا گیا جسمیں سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بڑھے بوڑھے شامل تھے فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروںجن میں ناک کان گلہ ،ماہر سرجن،میڈکل افیسرز، لیڈی ڈاکٹرز گائناکالوجسٹ ،ڈینٹل سرجن۔آئی سپشلسٹ نے ایک روزہ فری طبعی کیمپ میںسینکڑوں مریضوں کا چیک آپ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گیں اور اس موقع پر مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقلکرنے کے لیے ایمبولنسز بھی موجود رہیں، اس فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر پاک آرمی کے مجیر احسن اور کیپٹن عبد الحق لیفنیٹ واجہت صوبہدار ندیم سمیت پاکستان زندہ باد موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدرشیراز مغل احسان اللہ مروت خضر گنڈہ پور سمیع گنڈہ پور سمیت دیگر ممبران بھی موجود رہے مقامی لوگوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کے اس فری میڈیکل کے انعقاد کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہاس طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔


ہر ہفتے ون ویلنگ ریس پر ہزاروں روپے کا جواءہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں ہر ہفتے ون ویلنگ ریس پر ہزاروں روپے کا جواءہونے لگا ،پولیس خاموش ،ڈیرہ شہر سمیت بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا کھیل جاری ،ون ویلرز ایک مافیا کیشکال اختیار کرچکے ہیں ،ون ویلنگ پر ہر ہفتے ہزاروں روپے کا جواءہونے کیا اطلاعات ،بااثر شخصیات کی پشت پناہی جاری ،موت کا کھیل کھیلنے والے درجنوں نوجوان اپنی قیمتی جانیں گنوا بھی چکے ہیں ،متعدد عمربھر کے لئے معذوری کی زندگی جینے پر مجبور ہیں ۔ون ویلنگ کے لئے موٹرسائیکلیں تیار کرنے والے کاریگروں نے شہر سمیت اندرون علاقوں میں اپنی دکانیں چمکارکھی ہیں جہاں اس خونی کھیل کے شوقیننوجوانوں سے ہزاروں روپے بٹور کر ان کی موٹرسائیکلوں میں الٹریشن کرتے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ بائی پاس روڈ پر ہر جمعہ نماز کے بعد ویلروں کو جتھہ بائی پاس اور دریائے سندھ روڈ سے دریا خان پل تک موتکے کرتب کرتے ہوئے قانونی کو پاﺅں تلے روندتے ہوئے گزرتے ہیں ،ویلنگ کے شوقین نوجوانوں کے کئی گروہ اس وقت مختلف ناموں سے یہ کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔موت کے اس کھیل کو انتہائی خفیہطریقے اور غیر محسوس انداز میں بااثر شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے ۔ون ویلنگ پر ہرہفتے ہزاروں روپے کا جواءلگائے جانے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کے لئے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے لئے ماہرکاریگر موجود ہیں جہاں سے ویلرز کاریگروں کی ہدایت کے مطابق اپنی موٹرسائیکلیں تیار کرواتے ہیں ۔شہر میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا کھیل کھیلنے والوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ،اسی وجہ سے ونویلنگ کے شوقین جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت دریائے سندھ کے کنارے بند دھپانوالہ سے بھکر روڈ تک ون ویلنگ اور ریسیں لگاتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے بیشمار حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔شہریون نے ڈی پی او ڈیرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے خونی کھیل کے خاتمے کے لئے خصوصی نوٹس لے کر خونی کرتب دکھانے والوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیاجائے تاکہ نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچایا جاسکے ۔


بااثر سرمایہ دار بھٹہ خشت مالکان نے انت مچادی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نے پاکستان میں بھی جس کی لاٹھی اس کا قانون نافذ ،بااثر سرمایہ دار بھٹہ خشت مالکان نے انت مچادی ،نیا پاکستان ،نظام پرانا ،نئے پاکستان میں بھی جس کی لاٹھی اس کا قانوننافذ ،بااثر سرمایہ دار بھٹہ خشت مالکان نے انت مچادی ،اینٹون کے من مرض کے نرخ مقرر ،شہری سراپا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل ساڑھے چھ ہزار روپے میںفروخت ہونے والی اول اینٹ نو سے دس ہزار روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔ایک طرف وزیر اعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرکے عوام کو دینے کا اعلان کررکھا ہے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کیروایتی بے حسی کے سبب بھٹہ خشت مالکان نے کوٹھیاں ،پلازے ،مارکیٹیں ،مکان تعمیر کرنے والے افراد کے لئے مکانوں کی تعمیر ناممکن بنادی ہے ۔اینٹوں کے نرخوں میں من مانے اضافے کی وجہ سے سفید پوش،دیہاڑی دار طبقہ میں نہ صرف بے چینی پائی جاتی ہے بلکہ اپنے گھروں کے کام جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کینامعلوم وجوہات ہیں جوکہ انتظامیہ یا بھٹہ مالکان کی طرف سے تاحال سامنے نہیں لائی جاسکیں ،ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں فی ہزار اینٹ کے نرخ سات ہزار روپے مقرر کررکھے ہیں جبکہ بھٹہ مالکاننےانتظامیہ کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں پر اینٹین فروخت کرنے سے مکمل انکاری ہیں جس کی وجہ سے نئی تعمیرات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اینٹوں کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے غریب مزدوروں کےچولہے بھی ٹھنڈے ہورہے ہیں ۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کے مرتکب بھٹہ خشت مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ سفید پوش طبقہ اپنے گھروں کیتعمیرات کرواسکیں اور محنت مزدوری کرنے والے افراد اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی مہیا کرسکیں ۔


پاﺅڈر ملے دودھ اور کھوئے کی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں پاﺅڈر ملے دودھ اور کھوئے کی فروخت جاری ،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت ولاپرواہی سےروزانہ ملاوٹ شدہ سینکڑوں ٹن ددودھ دیگر علاقوں سے لاکر شہر بھر میں فروخت کیا جانے لگا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچگیا ،رزانہ سینکڑوں ٹن ملاوٹ شدہ دودھ شہر اور مضافاتی علاقوں میں فروخت کیا جانے لگا ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گئیں ،شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ،اسحوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن ملاوٹ مافیا نے جس قدر گھناﺅنا کاروبار شروع کررکھا ہے اس سےظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران بااثر مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبو ر ہیں ۔بااثر دکاندار وں نے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں من ناقص وغیر معیاری پاﺅڈر ملا دودھ شہر او رملحقہ آبادیوں میں فروختکرنا شروع کررکھا ہے جس کے استعمال سے بچے ،بزرگ ،خواتین مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،بااثر دکانداروں نے ناقص وغیر معیاری دودھ کے نرخ بھی اپنی مرضی کے مقرر کرکے تجوریاں بھرنیشروع کررکھی ہیں ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر رقص کرتی تو دکھائی دیتی ہیں لیکن دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں ۔شہریوں نےڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا ،ڈپٹی کمشنر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ پاﺅڈر ملے ناقص وغیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے بااثر دکانداروں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہشہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔


نجی سکولز وکالجز میں پیپرز کے نام پر غیر قانونی وصولیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نجی سکولز وکالجز میں پیپرز کے نام پر غیر قانونی وصولیاں جاری ،والدین سراپا احتجاج ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع بھر میں قائم نجی سکولز وکالجزمیں پیپرز کے نام پر غیر قانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے طلباءوطالبات اور ان کے والدین عاجز آگئے ہیں ۔حکومتی احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم کے افسران کی عدم توجہی سے نجی سکولز وکالجز میںپیپرز اور کبھی دیگر مدات میں طلباءوطالبات سے غیر قانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ سکولز وکالجز کے سربراہان کی طرف سے گاہے بگاہے ان سے دو سے پانچ سو روپے فی طالبعلموصول کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے والدین کو سخت مشکلات پیش ہیں ۔والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی وصولیوں کے خلا ف سخت کاروائیاں کی جائیں تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سےتعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوا سکیں ۔


وکلاءکا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ نے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر ہائی کورٹ بار اور ماتحت عدالتوں نے وکلاء نے ڈیرہ اسماعیل خان تین روز عدالتوں کا مکمل طو رپر بائیکاٹ کیا اورکوئی بھی وکیل کسی کیس کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہواجس سےسائلین کو کافی مشکلات کاسامناکرناپڑا خصوصاًوہ سائلین جودوردرازعلاقوں سے اپنے کیسوں میں پیشی کیلئے آئے ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کا اجلاس منعقد کیاگیاجس میں مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال اور تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاگیا ۔ وکلاءکامطالبہ ہے کہ ضابطہ دیوانی مقدمات اورنارکاٹیکس ایکٹ میں ترامیم کو واپس لیاجائے ،صوبائی حکومت کی جانبسے نئی ترامیم سے ماتحت عدالتوں کااختیارکم کردیاگیاہے جس سے عوام کو مشکلات کاسامناکرناپڑے گا ،اسلئے نئے قوانین انصاف پرمبنی نہیں ،نئے قوانین سے ہائیکورٹ پرکیسوں کابوجھ مزید بڑھے گا ، دوسریجانب عدالتوں میں آنیوالے سائلین نے بتایاکہ وکلاءبرداری معمولی معمولی باتوں پر عدالتوں سے بائیکاٹ کردیتے ہیں جس سے سائلین کومالی وجانی نقصان اٹھاناپڑتاہے۔انہوں نے بارکونسل سے مطالبہکیاکہ خداراسائلین کی حالت پر رحم کھا یاجائے اور بار بار بائیکاٹ کا سلسلہ بند کیاجائے۔


صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے باعث 76ارب روپے کا فنڈ لیپس ہونے کا خدشہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے باعث 76ارب روپے کا فنڈ لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے رواں مالی سال میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 46اربروپے جبکہ قبائلی اضلاع کے لئے 30ارب روپے بلدیاتی انتخابات کے لئے مختص کئے تھے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تاحال اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا ہے جبکہ صوبائیحکومت نے قبائلی اضلاع اور صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات اکھٹے کرنے کا اعلان کر چکی ہیں جس کے مطابق قبائلی اضلاع میں 25تحصیل اور 702ویلج و نیبر ہوڈ کونسل قائم ہو نگے بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکے باعث 76ارب روپے کے لیپس ہونے کے خدشات پر خیبر پختونخوا حکومت نے متبادل تجاویز پر غور شروع کردیا ہے اور فنڈز ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے خرچ کئے جائینگے ضلعی حکومتوں کے اختیارات ڈپٹیکمشنرز ، اور ٹی ایم ایز کے اختیارات ٹی ایم اوز کو دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ 76ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بروقت انتخابات نہ ہونے کے باعث لیپس ہو جائینگے۔

About The Author