دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان ملک کے خاتمے کی گیم کا مہرہ ہے، مولانا فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن آرمی ایکٹ پر اپنا موقف دے گی

نواز شریف اور زرداری کی ضمانت کو ڈیل یا این آر او نہ کہا جائے جائے جب کیسز میں جان نہیں تھی تو عدالت نے ضمانت دی، قوم اپنا کیس جیت چکی ہے ،

عمران خان ملک کے خاتمے کے گیم کا مہرہ ہے،ہم نے عمران خان کی اکڑ اور رعب ختم کی مولانا فضل الرحمن کا ٹانک میں میڈیا سے گفتگو

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت بلکل ناکام ہوچکی ہے ۔ 6 ماہ میں نئی اسمبلی یا نئے انتخابات ہوسکتے ہیں ۔اگر موجودہ حکومت میں اخلاق نام کی چیز ہوتی تو مستعفی ہوجاتی آج غریب طبقہ خودکشی پر مجبور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ واپس لانے والے آج کہتے ہیں کہ وہ ہمارا سیاسی بیان تھا ۔جب مذاق کی بات ہوتی ہے تو پشاور بی آر ٹی یاد آتا ہے ۔بی آر ٹی پر تحقیقات کیوں نہیں کئے جاتے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں

جب کہ عمران خان ملک توڑنے والوں سے ملا ہے دوسروں کو چھوڑوں گا نہیں لیکن جب ان پر خود بات آتی ہے تو صوبے میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے تحت لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں ۔

آرمی چیف کی تقرری پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن آرمی ایکٹ پر اپنا موقف دے گی ۔

جعلی اسمبلی کو آرمی چیف کے توسیع جیسے حساس معاملے پر قانون سازی کا کوئی حق نہیں نئے انتخابات کے بعد ہی عوام نمائندے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کریں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ف اور اس کے اتحادیوں نے نہ توڑنے والا بندھن توڑ دیا

ہم نے عمران خان کی اکڑ اور رعب ختم کردی اور ان کے گردن میں سریا گسیڑ دیا ۔

About The Author