مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث اختتام پذیر ہو گیا

ون ڈاون بیٹسمین کوشل مینڈس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سے اور دس رنز بنا کر چلتے بنے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث اختتام پذیر ہو گیا۔پہلے روز مہمان ٹیم نے پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو دو رنز بنائے۔سولہ سالہ فاسٹ باولر نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان اوپنرز نے ٹیم کو محتاط آغاز دیا۔
کھانے کے وقفے تک قومی باولرز سری لنکن اوپنرز کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے۔
وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ چھیانوے رنز پر گر گئی،،،،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے انسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ون ڈاون بیٹسمین کوشل مینڈس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سے اور دس رنز بنا کر چلتے بنے۔
اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے قومی باولرز کو ٹف ٹائم دیا مگر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے،فرنینڈو چالیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

دنیش چندیمال پچ پر نہ ٹک سکے اور دو رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے،اینڈریو میتھیوز نے اکتیس رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

ڈی سلوا اڑتیس اور ڈیکویلا گیارہ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

عثمان شنواری،شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔۔

%d bloggers like this: